وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ایران کا ایک ہی روز 2 امریکی MQ-9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ، روسی میڈیا کے بھی اہم دعوے

W
Web Desk
19 جولائی، 2026
ایران کا ایک ہی روز 2 امریکی MQ-9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ، روسی میڈیا کے بھی اہم دعوے

ایرانی پاسداران انقلاب نے ایک ہی روز دو امریکی MQ-9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ روسی میڈیا نے ایران کی جدید میزائل صلاحیت اور امریکی دفاعی نظام کے توڑ کا بھی دعویٰ کیا

تہران: ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے ایک ہی دن میں دو امریکی MQ-9 ریپر ڈرون مار گرائے ہیں، جبکہ روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ تہران نے امریکی میزائل دفاعی نظام کا مؤثر توڑ بھی نکال لیا ہے۔

ایرانی فوج کے ترجمان کے مطابق ایک امریکی ڈرون جنوبی صوبہ بوشہر جبکہ دوسرا اہواز کے قریب ایرانی فضائی دفاعی نظام کے ذریعے مار گرایا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ آج گرائے جانے والے امریکی ڈرونز کی تعداد دو ہوگئی ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق اس سے ایک روز قبل، جمعرات کو بھی ایرانی پاسداران انقلاب نے ملکی فضائی حدود میں داخل ہونے والے ایک امریکی ڈرون کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

دوسری جانب روسی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران نے امریکی میزائل دفاعی نظام کا مؤثر توڑ دریافت کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایران نے حالیہ کارروائیوں میں امریکی اہداف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنایا۔

روسی میڈیا کے مطابق ایران کے جدید میزائل نہایت تیز رفتاری سے اپنے ہدف کی جانب بڑھتے ہیں اور دورانِ پرواز اپنی سمت اور پوزیشن تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جس سے انہیں روکنا مزید مشکل ہو جاتا ہے۔

رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ پینٹاگون اس بات پر تشویش کا شکار ہے کہ ایران حساس فوجی اہداف کو غیر معمولی درستگی سے کس طرح نشانہ بنا رہا ہے۔

ادھر وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے ایران کو محدود پیمانے پر حساس انٹیلی جنس معلومات فراہم کی ہیں۔ امریکی اخبار کے مطابق ایک سابق روسی انٹیلی جنس افسر نے بتایا کہ ان معلومات میں امریکی بحری جہازوں اور فوجی طیاروں کی ممکنہ پوزیشنز بھی شامل ہوتی ہیں۔

تاہم ان دعوؤں پر امریکی حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ ان اطلاعات کی آزاد ذرائع سے تصدیق بھی نہیں ہو سکی۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 19 جولائی، 2026 کو 12:42 PM

آخری تدوین: 19 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

 آئی سی سی کی 5 رکنی اینٹی ڈوپنگ ٹیم کا اسلام آباد میں سرینا ہوٹل کا دورہ، انگلینڈ کے کھلاڑیوں کے ٹیسٹ
تازہ ترین

آئی سی سی کی 5 رکنی اینٹی ڈوپنگ ٹیم کا اسلام آباد میں سرینا ہوٹل کا دورہ، انگلینڈ کے کھلاڑیوں کے ٹیسٹ

آئی سی سی کی پانچ رکنی اینٹی ڈوپنگ ٹیم نے 18 اکتوبر کو اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے نمونے حاصل کیے۔ ذرائع کے مطابق ٹیسٹ سہ پہر 3 سے ساڑھے 4 بجے تک کیے گئے

زاہد فاروق ملک18 اکتوبر، 2026
 دانش اسکول امیر اور غریب کے درمیان تعلیمی فرق ختم کرنے کی کوشش ہے، شہباز شریف
تازہ ترین

دانش اسکول امیر اور غریب کے درمیان تعلیمی فرق ختم کرنے کی کوشش ہے، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں دانش اسکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر بچے کو مالی حیثیت سے بالاتر ہوکر معیاری تعلیم کے یکساں مواقع ملنے چاہئیں۔ دانش اسکولوں کا مقصد غریب اور مستحق بچوں کو آگے بڑھنے کا موقع دینا ہے

Web Desk18 اکتوبر، 2026
انسانی حقوق کی آڑ میں بھارت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کا گٹھ جوڑ بے نقاب
تازہ ترین

انسانی حقوق کی آڑ میں بھارت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کا گٹھ جوڑ بے نقاب

انسانی حقوق کے نام پر پاکستان مخالف سرگرمیوں کیلئے بھارت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کا مذموم گٹھ جوڑ ایک مرتبہ پھر بے نقاب ہو گیا

Web Desk18 اکتوبر، 2026