وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ایران کو امریکی جہازوں پر حملوں کی بھاری قیمت چکانا ہوگی، مارکو روبیو

W
Web Desk
9 ستمبر، 2026
ایران کو امریکی جہازوں پر حملوں کی بھاری قیمت چکانا ہوگی، مارکو روبیو

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران کو خبردار کردیا ہے کہ اگر ایرانی فورسز نے امریکی جنگی جہازوں کو نشانہ بنایا تو ایران کو اپنے تیل بردار بحری جہازوں سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔ کولمبیا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے روبیو نے کہا کہ امریکی جنگی جہازوں پر حملوں کی کوششوں کے جواب میں امریکا ایرانی آئل ٹینکرز کو نشانہ بناتا رہے گا

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر ایرانی فورسز نے امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا تو ایران کو اپنے تیل بردار بحری جہازوں سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔

کولمبیا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ امریکی جنگی جہازوں پر حملے کی کوششوں کے جواب میں امریکا ایرانی آئل ٹینکرز کو نشانہ بناتا رہے گا۔

مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ ایران کو امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی صورت میں اپنے تیل بردار جہازوں کے نقصان کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس سے قبل امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی فورسز نے پانچ ایرانی خام تیل بردار بحری جہاز تباہ کیے ہیں۔

امریکی دعوے کے مطابق یہ کارروائی ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے امریکی بحری جنگی جہاز کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنانے کی کوششوں کے بعد کی گئی۔

تازہ بیانات کے بعد خلیج اور خطے میں بحری کشیدگی مزید بڑھنے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں، جبکہ عالمی سطح پر تیل کی ترسیل اور سمندری تجارت پر بھی ممکنہ اثرات کے حوالے سے تشویش بڑھ رہی ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 9 ستمبر، 2026 کو 03:28 AM

آخری تدوین: 9 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

امریکی وسط مدتی انتخابات: ٹرمپ اور میلانیا نے فلوریڈا میں ووٹ ڈال دیا
امریکا

امریکی وسط مدتی انتخابات: ٹرمپ اور میلانیا نے فلوریڈا میں ووٹ ڈال دیا

امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے لیے انتخابی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں، جہاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ نے فلوریڈا میں قبل از وقت ووٹ کاسٹ کردیا۔ یہ انتخابات امریکی کانگریس کی آئندہ سیاسی سمت اور ریاستی سطح پر قیادت کے تعین میں اہم کردار ادا کریں گے

Web Desk25 اکتوبر، 2026
ایران پر نئے حملے پر غور کر رہے ہیں، شاید کل ہی شروع کر دیں: امریکی صدر
تازہ ترین

ایران پر نئے حملے پر غور کر رہے ہیں، شاید کل ہی شروع کر دیں: امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے جلد، حتیٰ کہ اگلے ہی دن شروع کیے جا سکتے ہیں۔ تاہم انہوں نے کسی حتمی فیصلے کی تصدیق نہیں کی اور واضح کیا کہ تہران اب بھی معاہدہ کرکے مزید امریکی فوجی کارروائی سے بچ سکتا ہے

Web Desk25 اکتوبر، 2026
ایران کے ایٹمی پروگرام کو جنگ کی اصل وجہ بتایا گیا، ایران کے پاس جوہری ہتھیار موجود نہیں تھے: اوباما نے ٹرمپ کا بیانیہ مسترد کردیا
تازہ ترین

ایران کے ایٹمی پروگرام کو جنگ کی اصل وجہ بتایا گیا، ایران کے پاس جوہری ہتھیار موجود نہیں تھے: اوباما نے ٹرمپ کا بیانیہ مسترد کردیا

اوباما نے ایران جنگ پر ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا، جوہری پروگرام کو جنگ کی وجہ قرار دینے کے مؤقف پر سوال اٹھائے اور تیل کی بڑھتی قیمتوں پر تشویش ظاہر کی

Web Desk25 اکتوبر، 2026