وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ایران کو امریکا کی نئی تجاویز موصول، جوہری معاملے پر توجہ؛ تہران کا آبنائے ہرمز پر مذاکرات پر زور

W
Web Desk
4 اکتوبر، 2026
ایران کو امریکا کی نئی تجاویز موصول، جوہری معاملے پر توجہ؛ تہران کا آبنائے ہرمز پر مذاکرات پر زور

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے نئی امریکی تجاویز موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تجویز کی بنیادی توجہ جوہری معاملے پر ہے، جبکہ تہران آبنائے ہرمز کو مذاکرات میں شامل کرنا چاہتا ہے

تہران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکا کی جانب سے نئی تجاویز موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے، تاہم ان کا کہنا ہے کہ نئی امریکی تجویز سابقہ تجاویز سے ملتی جلتی ہے اور اس میں بنیادی توجہ ایران کے جوہری معاملے پر مرکوز ہے۔

پریس بریفنگ کے دوران اسماعیل بقائی نے کہا کہ تہران چاہتا ہے کہ مذاکرات میں آبنائے ہرمز کے معاملے کو بھی مرکزی اہمیت دی جائے۔ ان کے مطابق ایران امریکی تجویز کا جواب پہلے ہی دے چکا ہے، تاہم امریکا کو بعض اضافی نکات سے آگاہ کرنا ابھی باقی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مذاکرات کے معاملے کی نگرانی وزیر خارجہ سمیت چھ رکنی کمیٹی کر رہی ہے۔

اسماعیل بقائی نے علاقائی ممالک کو امریکا اور اسرائیل کا ساتھ دینے سے گریز کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ ایران کے خلاف جہاں سے بھی جارحیت کی جائے گی، اس کا ردعمل پہلے سے مختلف ہوگا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران اپنے قومی مفادات اور سکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے مذاکرات اور سفارتی معاملات پر فیصلے کر رہا ہے۔

ایرانی حکام کی جانب سے نئی امریکی تجاویز کی تصدیق ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب تہران اور واشنگٹن کے درمیان جوہری معاملے کے ساتھ ساتھ آبنائے ہرمز کی صورتحال بھی مذاکراتی عمل میں اہم موضوع بنی ہوئی ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 4 اکتوبر، 2026 کو 10:23 AM

آخری تدوین: 4 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین