وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

پاسداران انقلاب کا امریکی بحری جہازوں اور 3 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

W
Web Desk
6 ستمبر، 2026
پاسداران انقلاب کا امریکی بحری جہازوں اور 3 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
international seerat conference

ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی حملوں کے جواب میں آبنائے ہرمز میں 3 آئل ٹینکرز اور امریکا سے منسلک 3 بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے

ایرانی پاسداران انقلاب کی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حملوں کے جواب میں آبنائے ہرمز میں 3 آئل ٹینکرز سمیت امریکا سے منسلک 3 دیگر بحری جہازوں کو مختلف علاقوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق امریکی فورسز نے اس سے قبل 3 ایرانی آئل ٹینکرز پر حملہ کرکے انہیں نقصان پہنچایا، جس کے ردعمل میں ایرانی فورسز نے کارروائی کی۔

پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام بحری جہازوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ غیر مجاز راستوں سے گزرنے کی کوشش نہ کریں۔ ایرانی حکام نے امریکا کی جانب سے آبنائے ہرمز کے کھلے ہونے سے متعلق بیانات پر بھی اعتماد نہ کرنے کا انتباہ دیا ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا، تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے فوری طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔

ایرانی حکام کے مطابق آبنائے ہرمز کی مکمل بحالی اس وقت تک ممکن نہیں جب تک امریکی بحری اور اقتصادی ناکہ بندی ختم نہیں ہوتی اور خطے میں جارحانہ کارروائیاں مستقل طور پر بند نہیں کی جاتیں۔

آبنائے ہرمز دنیا کے اہم ترین بحری تجارتی راستوں میں شمار ہوتی ہے، جہاں سے عالمی سطح پر تیل کی بڑی مقدار گزرتی ہے۔ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت اور عالمی توانائی کی منڈیوں پر بھی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 6 ستمبر، 2026 کو 03:46 AM

آخری تدوین: 6 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین