اسحاق ڈار کی کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا سے ملاقات، نئی تعیناتی پر مبارکباد

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نئی تعیناتی پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں قومی سلامتی، علاقائی و بین الاقوامی صورتحال اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ادارہ جاتی ہم آہنگی پر اتفاق کیا گیا
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نئی تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسلام آباد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران قومی سلامتی سے متعلق امور سمیت علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر قومی مفادات کے تحفظ اور علاقائی امن و سلامتی کے لیے قریبی ادارہ جاتی ہم آہنگی جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
اسحاق ڈار نے جنرل عامر رضا کے لیے نئی ذمہ داریوں میں کامیابی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
شائع ہوا: 7 اکتوبر، 2026 کو 10:41 AM
آخری تدوین: 7 اکتوبر، 2026



