وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد پر زور

W
Web Desk
1 ستمبر، 2026
اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد پر زور

bنائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات، خطے میں امن، مذاکرات اور سفارت کاری پر زور، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر مخلصانہ عملدرآمد کو آگے بڑھنے کا واحد راستہ قرار دیا

بشکیک: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارت کاری کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس سے قبل ہونے والی ملاقات میں اسحاق ڈار نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر فریقین کا مخلصانہ عملدرآمد ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ نے مسلسل رابطے جاری رکھنے کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا۔

جون میں طے پانے والی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت 28 فروری کو ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں سے شروع ہونے والی جنگ کے خاتمے کے لیے ایک فریم ورک فراہم کیا گیا تھا۔ یہ مفاہمت پاکستان اور دیگر ممالک کی جانب سے کی جانے والی ثالثی کی کوششوں کا نتیجہ تھی۔

اس سے قبل اپریل میں بھی پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے لیے اہم کردار ادا کیا تھا۔ تاہم وقفے وقفے سے ہونے والے حملوں، بالخصوص آبنائے ہرمز کے اطراف جاری کارروائیوں کے باعث حتمی امن معاہدے کے امکانات متاثر ہوئے ہیں۔

ایک روز قبل وزیراعظم شہباز شریف نے بشکیک میں سربراہی کانفرنس کے موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی تھی، جس میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت طے پانے والی مفاہمت کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

اسحاق ڈار کی ازبک اور بیلاروس کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں

دریں اثنا ایس سی او اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے بھی ملاقات کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور ازبکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے اور پاک ازبک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔

علاوہ ازیں اسحاق ڈار کی بیلاروس کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 1 ستمبر، 2026 کو 07:36 AM

آخری تدوین: 1 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں: محسن نقوی
پاکستان

گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں: محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ سابق فاٹا کے وسائل، اسٹیبلشمنٹ سے سیاسی تعلقات اور خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی اہم بیان دے دیا

Web Desk16 اکتوبر، 2026
پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے شانہ بشانہ کھڑا ہے: وزیراعظم شہباز شریف
تازہ ترین

پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے شانہ بشانہ کھڑا ہے: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی عرب کے نئے سفیر ڈاکٹر راجح طامی البقمی کی ملاقات، پاکستان کی سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ۔ وزیراعظم نے حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے دفاعی تعاون اور دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور دیا

Web Desk16 اکتوبر، 2026
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے آئینی تقاضے مکمل، 12 اضلاع سے دہشت گردی کے خاتمے کا ہدف مقرر: طارق فضل چوہدری
پاکستان

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے آئینی تقاضے مکمل، 12 اضلاع سے دہشت گردی کے خاتمے کا ہدف مقرر: طارق فضل چوہدری

وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے آئینی مراحل مکمل ہو چکے ہیں۔ حکومت کا ہدف 12 متاثرہ اضلاع سے دہشت گردی کا خاتمہ، افغانستان سے دراندازی کی روک تھام، پائیدار امن کا قیام اور متاثرہ علاقوں کی ترقی ہے

زاہد فاروق ملک16 اکتوبر، 2026