وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش، بیٹے کا نام ایلیک نیل وینس رکھ دیا

W
Web Desk
20 جولائی، 2026
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش، بیٹے کا نام ایلیک نیل وینس رکھ دیا

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ان کی اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے، بیٹے ایلیک نیل وینس کی پیدائش ہوئی۔ وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق 150 سال سے زائد عرصے بعد پہلی بار کسی موجودہ امریکی سیکنڈ لیڈی نے اپنے شوہر کے نائب صدر کے منصب پر ہوتے ہوئے بچے کو جنم دیا

واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ان کی اہلیہ اوشا وینس کے ہاں اتوار کو چوتھے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ دونوں نے اپنے نومولود بیٹے کا نام ایلیک نیل وینس (Alec Neil Vance) رکھا ہے۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق 150 سال سے زائد عرصے میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی موجودہ امریکی سیکنڈ لیڈی نے اپنے شوہر کے نائب صدر کے منصب پر فائز ہونے کے دوران بچے کو جنم دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس سے قبل 1870 میں اُس وقت کے امریکی نائب صدر شوائلر کولفیکس کی اہلیہ نے ان کے دورِ منصب میں بچے کو جنم دیا تھا، جس کے بعد یہ تاریخی واقعہ دوبارہ پیش آیا ہے۔

جے ڈی وینس اور اوشا وینس کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں نومولود بیٹے کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا گیا کہ بچے کا نام ایلیک نیل وینس رکھا گیا ہے۔

اس سے قبل بھی اس جوڑے کے تین بچے ہیں، جن کے نام ایون، وویک اور میرا بیل ہیں۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ وہ باقاعدہ والدانہ رخصت لینے کا ارادہ نہیں رکھتے، تاہم اپنے سرکاری شیڈول کو اس انداز میں ترتیب دیں گے تاکہ اپنے نومولود بیٹے اور اہلِ خانہ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزار سکیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 20 جولائی، 2026 کو 01:15 PM

آخری تدوین: 20 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

نئے انتظامی یونٹس بنانے کا فیصلہ حکومت یا کسی سیاسی جماعت کا نہیں بلکہ عوام کا ہونا چاہیے
تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس بنانے کا فیصلہ حکومت یا کسی سیاسی جماعت کا نہیں بلکہ عوام کا ہونا چاہیے

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کوئی فردِ واحد یا سیاسی جماعت نئے انتظامی یونٹس کو نہیں روک سکتی۔ محسن نقوی نے نئے صوبوں کے قیام پر قومی اتفاقِ رائے، عوام کی رائے اور بہتر حکمرانی کو ضروری قرار دیا

Web Desk5 ستمبر، 2026
پیٹرولیم لیوی کی ریکارڈ وصولی، شہری مہنگے ترین ایندھن کا بوجھ اٹھانے پر مجبور
تازہ ترین

پیٹرولیم لیوی کی ریکارڈ وصولی، شہری مہنگے ترین ایندھن کا بوجھ اٹھانے پر مجبور

موجودہ حکومت کے ڈھائی سال میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 3137 ارب روپے وصول، ڈیزل 233 روپے اور پیٹرول 178 روپے 66 پیسے تک مہنگا ہوا۔ پیٹرول اور ڈیزل پر موجودہ لیوی اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں

Web Desk5 ستمبر، 2026
یاسر حسین سے 11 سال عمر کے فرق پر اقرا عزیز نے دل کی بات بتادی
تازہ ترین

یاسر حسین سے 11 سال عمر کے فرق پر اقرا عزیز نے دل کی بات بتادی

اقرا عزیز نے شوہر یاسر حسین سے 11 سال عمر کے فرق پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ عمر کا فرق معمول کی بات ہے، رشتے کی کامیابی کے لیے ذہنی ہم آہنگی، وابستگی اور سکون زیادہ اہم ہیں۔ اقرا عزیز اور یاسر حسین 2019 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور دونوں کے دو بچے ہیں

Web Desk5 ستمبر، 2026