کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کے ہاں دوسرے بچے کی آمد متوقع

بالی ووڈ کی معروف جوڑی کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے دوسرے بچے کی آمد کی خوشخبری سنا دی۔ جوڑے کے اعلان کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے
بالی ووڈ کی معروف جوڑی کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے مداحوں کو خوشخبری سنا دی، دونوں کے ہاں جلد دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔
کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے اس خوشخبری کا اعلان کیا۔ جوڑے نے اپنے پیغام میں خوشی اور شکرگزاری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر انہیں زندگی کی سب سے بڑی نعمت سے نوازا گیا ہے۔
اعلان کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے جوڑے کو مبارکباد دینے اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے فروری 2023 میں شادی کی تھی، جبکہ گزشتہ برس ان کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔
شائع ہوا: 7 اکتوبر، 2026 کو 11:38 AM
آخری تدوین: 7 اکتوبر، 2026



