وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

لنکا پریمیئر لیگ: شاہین آفریدی کو دوران میچ ڈراپ کیے جانے پر تنازع، اینٹی کرپشن یونٹ سے رجوع

W
Web Desk
26 جولائی، 2026
لنکا پریمیئر لیگ: شاہین آفریدی کو دوران میچ ڈراپ کیے جانے پر تنازع، اینٹی کرپشن یونٹ سے رجوع
international seerat conference

لنکا پریمیئر لیگ میں شاہین آفریدی کو مبینہ طور پر غلط ٹیم شیٹ کے باعث امپیکٹ پلیئر کے طور پر شامل نہ کیے جانے پر تنازع کھڑا ہوگیا، فاسٹ بولر نے اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ کیا جبکہ لیگ انتظامیہ نے واقعے پر وضاحت اور معذرت پیش کی

کولمبو: لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) ایک بار پھر تنازعات کی زد میں آ گئی، جہاں پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو دوران میچ امپیکٹ پلیئر کے طور پر شامل نہ کیے جانے کے معاملے پر اینٹی کرپشن یونٹ سے رجوع کرنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی کو کینڈی رائلز کی ٹیم مینجمنٹ نے کولمبو کیپس کے خلاف میچ سے قبل بتایا تھا کہ وہ امپیکٹ پلیئر کی حیثیت سے میدان میں اتریں گے۔ تاہم میچ کے دوران کوچ نے انہیں آگاہ کیا کہ تجزیہ کار (اینالسٹ) کی غلطی کے باعث ان کا نام امپیکٹ پلیئر کی فہرست میں شامل ہی نہیں کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق اس غیر متوقع صورتحال پر شاہین آفریدی نے واقعے سے اینٹی کرپشن یونٹ کے آفیشل کو بھی آگاہ کیا تاکہ معاملے کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جا سکے۔ بعد ازاں انہوں نے ناراضی کے عالم میں پاکستان واپس جانے کا بھی فیصلہ کیا۔

معاملہ میچ ریفری کے نوٹس میں آنے کے بعد کینڈی رائلز کی ٹیم مینجمنٹ اور لیگ انتظامیہ نے شاہین آفریدی سے معذرت کی اور انہیں ٹورنامنٹ جاری رکھنے پر آمادہ کر لیا۔

دوسری جانب لنکا پریمیئر لیگ کے ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ کسی بدعنوانی کے باعث نہیں بلکہ میچ ریفری کو غلط ٹیم شیٹ جمع کرائے جانے کی وجہ سے پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں شاہین آفریدی کا نام امپیکٹ پلیئر کی فہرست میں شامل نہ ہو سکا۔

واضح رہے کہ رواں سیزن میں پاکستان کے دیگر کھلاڑیوں، جن میں محمد نواز، صاحبزادہ فرحان، محمد وسیم جونیئر اور عاکف جاوید شامل ہیں، بھی مختلف فرنچائزز کی نمائندگی کر رہے ہیں، جبکہ پاکستانی امپائر آصف یعقوب بھی ایونٹ میں فرائض انجام دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ لنکا پریمیئر لیگ کا رواں ایڈیشن آغاز سے ہی مختلف تنازعات کا شکار رہا ہے۔ ٹورنامنٹ شروع ہونے سے قبل جافنا کنگز کے بھارتی مالک منجوت کارلا کو میچ فکسنگ کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد لیگ انتظامیہ نے فرنچائز کے حقوق واپس لے لیے تھے اور ٹورنامنٹ کے انتظامی معاملات سری لنکا کرکٹ کے سپرد کر دیے گئے تھے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 26 جولائی، 2026 کو 06:47 AM

آخری تدوین: 26 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
پاکستان

قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

سینیٹ قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کے اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ دونوں ارکان میں ہاتھا پائی کی نوبت آنے پر چیئرپرسن نے مداخلت کرکے معاملہ ختم کرایا۔ اجلاس میں گوجرانوالہ سینیٹری ورکر کی خودکشی اور ستھرا پنجاب کے معاملے پر بھی غور کیا گیا

Web Desk9 ستمبر، 2026
درخواست مسترد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری برقرار
تازہ ترین

درخواست مسترد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری برقرار

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، جنید اکبر اور دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے۔ عدالت نے استثنیٰ کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے پولیس کو چالان جلد پیش کرنے کی ہدایت کردی، مزید سماعت 30 ستمبر کو ہوگی

Web Desk9 ستمبر، 2026
پی ٹی آئی 27 ستمبر احتجاج کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے لارجر بینچ تشکیل دے دیا
تازہ ترین

پی ٹی آئی 27 ستمبر احتجاج کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے لارجر بینچ تشکیل دے دیا

پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج اور لانگ مارچ کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے 3 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس اعظم خان اور جسٹس محمد آصف بینچ میں شامل ہیں۔ عدالت نے چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز، آئی جیز سمیت اسلام آباد کے انتظامی افسران کو بھی طلب کرلیا

Web Desk9 ستمبر، 2026