وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر

W
Web Desk
24 جولائی، 2026
لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر
international seerat conference

وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کر دیا۔

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر انہیں کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کر دیا ہے۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل عامر رضا اس سے قبل چیف آف جنرل اسٹاف (CGS) کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ان کی ترقی اور نئی ذمہ داری پر مبارکباد دیتے ہوئے اس اہم منصب پر کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

جنرل عامر رضا نے 1988 میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے گریجویشن کر چکے ہیں، جبکہ برطانیہ کی یونیورسٹی آف ناٹنگھم سے بین الاقوامی تعلقات میں ڈگری بھی حاصل کر رکھی ہے۔

اپنے فوجی کیریئر کے دوران وہ جنوری 2025 میں چیف آف جنرل اسٹاف مقرر ہوئے۔ اس سے قبل وہ کور کمانڈر لاہور اور چیئرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا سمیت اہم عسکری ذمہ داریاں بھی نبھا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان آرمی، ایئرفورس اور نیوی (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری کے بعد کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کا نیا عہدہ متعارف کرایا گیا تھا۔ اسی قانون سازی کے تحت فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر کیا گیا۔

یہ نیا منصب چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (CJCSC) کے عہدے کے خاتمے کے بعد تشکیل دیا گیا ہے۔ جنرل شمشاد مرزا اس منصب پر خدمات انجام دینے والے آخری افسر تھے، جس کے بعد اس عہدے کو ختم کر دیا گیا۔

ترمیم شدہ قانون کے مطابق وزیراعظم کو چیف آف آرمی اسٹاف کی سفارش پر حاضر سروس فور اسٹار جنرلز میں سے کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کی تین سالہ مدت کے لیے تقرری کا اختیار حاصل ہے، جبکہ چیف آف آرمی اسٹاف ہی چیف آف ڈیفنس فورسز کی ذمہ داریاں بھی انجام دیں گے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 24 جولائی، 2026 کو 12:40 PM

آخری تدوین: 24 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

ایرانی ایوی ایشن شعبے کی معاونت پر 36 اداروں اور افراد پر امریکی پابندیاں
تازہ ترین

ایرانی ایوی ایشن شعبے کی معاونت پر 36 اداروں اور افراد پر امریکی پابندیاں

امریکا نے ایرانی ایوی ایشن شعبے کی معاونت کرنے والے 36 اداروں اور افراد پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق مہان ایئر کی معاونت کرنے والی کمپنیوں کو بھی پابندیوں کا سامنا ہے، جبکہ ایران سے متعلق 3 فضائی اجازت نامے معطل کیے گئے ہیں

Web Desk9 ستمبر، 2026
امریکا کی نئی پابندیاں، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی سخت تنقید
تازہ ترین

امریکا کی نئی پابندیاں، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی سخت تنقید

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کی جانب سے نئی پابندیوں پر سخت تنقید کی ہے۔ عراقچی کا کہنا ہے کہ 47 سال کی پابندیوں اور ایران کے خلاف جنگ کے باوجود امریکا اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا، جبکہ واشنگٹن کا نیا حل مزید پابندیاں عائد کرنا ہے

Web Desk9 ستمبر، 2026
نئی آٹو پالیسی کا مسودہ منظرعام پر، ہائبرڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی میں بڑی کمی کی تجویز
تازہ ترین

نئی آٹو پالیسی کا مسودہ منظرعام پر، ہائبرڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی میں بڑی کمی کی تجویز

نئی آٹو پالیسی 2026-31 کے حتمی مسودے میں ہائبرڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی مرحلہ وار کم کرنے کی تجاویز سامنے آگئی ہیں۔ 800 سی سی تک ہائبرڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی 50 سے کم کرکے 30 فیصد، 1801 سی سی سے زائد گاڑیوں پر 5 سال میں ڈیوٹی 30 فیصد تک لانے کی تجویز ہے۔ ہائبرڈ ٹرک، بسوں اور کمرشل گاڑیوں پر بھی ڈیوٹی میں کمی کی تجاویز شامل ہیں

Web Desk9 ستمبر، 2026