وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ایران جنگ جیت چکے ہیں، حملے کا فیصلہ درست تھا: ڈونلڈ ٹرمپ

W
Web Desk
4 ستمبر، 2026
ایران جنگ جیت چکے ہیں، حملے کا فیصلہ درست تھا: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے خلاف جنگ پہلے ہی جیت چکا ہے، ایران پر حملے کا فیصلہ درست تھا، جبکہ انہوں نے امریکی ہتھیاروں کے ذخائر کم ہونے کی خبروں کو بھی مسترد کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف امریکی کارروائی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے معاملے پر انہوں نے درست فیصلہ کیا اور امریکا یہ جنگ پہلے ہی جیت چکا ہے۔

ایک انٹرویو میں امریکی صدر نے ایران سمیت مختلف عالمی معاملات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم ایران جنگ پہلے ہی جیت چکے ہیں‘‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے معاملے پر کیا گیا فیصلہ درست تھا۔

ٹرمپ نے یوکرین جنگ کے حوالے سے بھی اپنے مؤقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ یوکرین میں جاری جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

امریکی ہتھیاروں کے ذخائر سے متعلق رپورٹس مسترد

امریکی صدر نے ان خبروں اور آزادانہ تجزیوں کی بھی سختی سے تردید کی جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکی فوج کے ہتھیاروں اور گولہ بارود کے ذخائر کم ہو رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسی رپورٹس کو غداری قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ خبریں ’’سو فیصد غلط‘‘ ہیں۔ ان کے مطابق امریکی فوج کے پاس گولہ بارود کی تقریباً لامحدود مقدار موجود ہے اور امریکا ہتھیاروں کی پیداوار میں بھی تیزی لا رہا ہے۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بھی اس مؤقف کو دہرایا اور امریکی فوج کی دفاعی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

مصنوعی ذہانت کے حوالے سے بھی ٹرمپ کا اظہار خیال مصنوعی ذہانت (AI) کے بارے میں بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اگر کبھی مصنوعی ذہانت انسانیت کے خلاف ہوگئی تو امریکا کے پاس اسے روکنے کے لیے ’’کچھ نہ کچھ‘‘ ضرور ہوگا۔

برطانیہ کو توانائی اور امیگریشن کے مسائل کا سامنا ہے: ٹرمپ

امریکی صدر نے برطانیہ کی صورتحال پر بھی سخت تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ تباہی کے دہانے پر ہے اور ملک کو توانائی اور امیگریشن کے سنگین مسائل کا سامنا ہے۔

ٹرمپ کے مطابق برطانیہ میں توانائی کی قیمتیں ضرورت سے تین سے چار گنا زیادہ ہیں۔ انہوں نے برطانوی حکومت پر زور دیا کہ وہ شمالی سمندر میں موجود تیل اور گیس کے ذخائر سے فائدہ اٹھائے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ اگر دنیا بھر سے برطانیہ آنے والے افراد کا سلسلہ نہ روکا گیا تو ملک اپنی شناخت کھو دے گا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 4 ستمبر، 2026 کو 04:07 AM

آخری تدوین: 4 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

ایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گرافک ٹیسٹ
امریکا

ایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گرافک ٹیسٹ

ایران جنگ کے دوران امریکی اسلحہ ذخائر سے متعلق حساس معلومات لیک ہونے پر پینٹاگون نے تحقیقات تیز کردیں۔ تقریباً 50 فوجی افسران اور سویلین اہلکاروں کے پولی گرافک ٹیسٹ کیے گئے، تاہم مبینہ لیک کے ذمہ دار کی واضح شناخت نہ ہوسکی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی لیکس پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے

Web Desk5 ستمبر، 2026
 امریکا نے سعودی عرب کو 5 ارب ڈالر مالیت کے بم فروخت کرنے کی منظوری دے دی
امریکا

امریکا نے سعودی عرب کو 5 ارب ڈالر مالیت کے بم فروخت کرنے کی منظوری دے دی

امریکا نے سعودی عرب کو 5 ارب ڈالر مالیت کے JDAM-ER بم فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔ بوئنگ کو بنیادی ٹھیکہ ملے گا جبکہ 750 ملین ڈالر کے AGT-150 ٹینک انجنز کی فروخت بھی منظور کرلی گئی۔ امریکا نے عمان کے لیے F-16 سپورٹ اور عراق کے لیے Bell 412EPX ہیلی کاپٹرز کے دفاعی معاہدوں کی بھی منظوری دے دی

Web Desk5 ستمبر، 2026
واشنگٹن ڈی سی میں یومِ دفاعِ پاکستان کی خصوصی تقریب، شہداء اور مسلح افواج کو خراجِ عقیدت
تازہ ترین

واشنگٹن ڈی سی میں یومِ دفاعِ پاکستان کی خصوصی تقریب، شہداء اور مسلح افواج کو خراجِ عقیدت

واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارت خانے کے زیر اہتمام یومِ دفاعِ پاکستان کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ سفیر رضوان سعید شیخ نے شہداء اور مسلح افواج کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے مضبوط دفاع اور مؤثر سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا

محمد نعیم اختر4 ستمبر، 2026