وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

اسلام آباد میں مکہ دفاعی معاہدے کی اہم بیٹھک، سعودی عرب کی سلامتی کے لیے مشترکہ کوششیں تیز کرنے کا عزم

زاہد فاروق ملکزاہد فاروق ملک28 نومبر، 2026
اسلام آباد میں مکہ دفاعی معاہدے کی اہم بیٹھک، سعودی عرب کی سلامتی کے لیے مشترکہ کوششیں تیز کرنے کا عزم

اسلام آباد میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی اہم کمیٹی کا اجلاس، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کا علاقائی سلامتی، دفاعی تعاون، حوثی حملوں کی مذمت اور سعودی عرب کے تحفظ کیلئے مشترکہ کوششیں تیز کرنے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں علاقائی سکیورٹی صورتحال، دفاعی تعاون، سعودی عرب کی سلامتی اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں تینوں ممالک نے علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ کمیٹی نے سیاسی اور عسکری مشاورت کے نتائج کا جائزہ لیتے ہوئے باہمی تعاون، دفاعی ہم آہنگی اور سفارتی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

اعلامیے میں سعودی عرب میں شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حوثی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے مملکت کی سلامتی کے تحفظ کے لیے اجتماعی دفاعی معاہدے کی شقوں کے تحت حمایت جاری رکھنے اور کوششیں تیز کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا۔

اجلاس میں دفاعی صنعت، مشترکہ تکنیکی ترقی، فوجی تربیت اور استعداد کار میں اضافے کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا، تاکہ تینوں ممالک مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے بہتر انداز میں نمٹ سکیں۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی انہوں نے وزیر دفاع خواجہ آصف اور چیف آف ڈیفنس فورسز و چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ کی۔

سعودی وفد میں وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی شریک تھے، جبکہ ترکیے کی جانب سے وزیر خارجہ ہاکان فیدان، وزیر دفاع یاشار گولر اور چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سلجوق بیرقدار اوغلو نے شرکت کی۔

اسحاق ڈار کے مطابق اجلاس میں مکہ دفاعی اتحاد کے گزشتہ فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ بھی لیا گیا اور سعودی عرب میں اتحاد کے سیکرٹریٹ کے قیام اور اسے فعال بنانے کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ تینوں ممالک نے علاقائی کشیدگی کم کرنے، مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل اور باہمی دلچسپی کے امور پر مسلسل مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

نائب وزیراعظم نے اجلاس کو تینوں برادر ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی اور یکجہتی کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کی علاقائی اور عالمی امن کے لیے کوششوں اور بڑھتے ہوئے سفارتی کردار کی عکاسی کرتا ہے۔

شیئر کریں:
زاہد فاروق ملک
زاہد فاروق ملک

زاہد فاروق ملک پاکستان کے ممتاز سینئر صحافی، کالم نگار اور میڈیا ایگزیکٹو ہیں۔ وہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں مقیم ہیں اور اس وقت وائسز آف امریکا کے بیورو چیف کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

شائع ہوا: 28 نومبر، 2026 کو 02:58 AM

آخری تدوین: 28 نومبر، 2026

متعلقہ مضامین

ایران کا امریکی افواج پر جوابی حملوں میں اسٹار لنک استعمال کرنے کا انکشاف, واشنگٹن پوسٹ
امریکا

ایران کا امریکی افواج پر جوابی حملوں میں اسٹار لنک استعمال کرنے کا انکشاف, واشنگٹن پوسٹ

واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ ہے کہ ایران نے امریکی افواج کے خلاف جوابی کارروائیوں میں ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کی اسٹار لنک سروس استعمال کی۔ مبینہ انکشاف پر ایلون مسک بھی برہم ہوگئے

Web Desk29 نومبر، 2026
بنگلادیش کے سابق کپتان مشفیق الرحیم کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
تازہ ترین

بنگلادیش کے سابق کپتان مشفیق الرحیم کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

بنگلادیش کے سابق کپتان مشفیق الرحیم نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ وہ فروری 2027 میں انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ کھیلیں گے۔ مشفیق 108 ٹیسٹ میچز میں 7062 رنز بنا چکے ہیں

Web Desk29 نومبر، 2026
بجلی صارفین پر 95 ارب روپے کا اضافی بوجھ، فی یونٹ 3 روپے 4 پیسے اضافے کی تیاری
تازہ ترین

بجلی صارفین پر 95 ارب روپے کا اضافی بوجھ، فی یونٹ 3 روپے 4 پیسے اضافے کی تیاری

وفاقی حکومت نے اکتوبر، نومبر اور دسمبر 2026 کے بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ 3 روپے 4 پیسے اضافے کی درخواست نیپرا کو بھیج دی، صارفین پر 95 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان

Web Desk29 نومبر، 2026