وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

مریم نواز کی سانحہ کاہنہ کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات، جاں بحق بچوں کے ورثا میں امدادی چیکس تقسیم

W
Web Desk
3 جولائی، 2026
مریم نواز کی سانحہ کاہنہ کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات، جاں بحق بچوں کے ورثا میں امدادی چیکس تقسیم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سانحہ کاہنہ کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کر کے تعزیت کی، جاں بحق بچوں کے ورثا کو 20 لاکھ اور زخمیوں کو 5 لاکھ روپے کے امدادی چیکس دیے، جبکہ بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت بھی کی

(لاہور) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کاہنہ میں پیش آنے والے افسوسناک سانحے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی، ان سے تعزیت کا اظہار کیا اور حکومت پنجاب کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ موجود تھیں۔ مریم نواز نے متاثرہ والدین، خصوصاً سوگوار ماؤں سے ملاقات کی، انہیں گلے لگا کر دلاسہ دیا اور ان کے غم میں برابر کی شریک رہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اس موقع پر کہا کہ "لفظ کم ہیں، غم بہت بڑا ہے۔" انہوں نے متاثرہ خاندانوں کو یقین دلایا کہ حکومت پنجاب انہیں اس مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑے گی اور ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔

مریم نواز شریف نے اعلان کیا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے جاں بحق ہونے والے ہر بچے کے ورثا کو 20 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو 5 لاکھ روپے مالی امداد دی جائے گی۔ اس موقع پر انہوں نے متاثرہ خاندانوں میں امدادی چیکس بھی تقسیم کیے۔

وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمی بچوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔

انہوں نے کہا کہ دکھی ماؤں کے آنسوؤں کا مداوا کوئی مالی امداد نہیں کر سکتی، تاہم حکومت متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور ہر قدم پر ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ ننھے بچوں کا اس طرح اچانک بچھڑ جانا ایک انتہائی دلخراش سانحہ ہے، جس کا دکھ پوری قوم محسوس کر رہی ہے، اور حکومت متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گی۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 3 جولائی، 2026 کو 02:31 PM

آخری تدوین: 3 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

حکومت سے مذاکرات کی تیسری نشست کے لیے بیرسٹر گوہر متحرک
پاکستان

حکومت سے مذاکرات کی تیسری نشست کے لیے بیرسٹر گوہر متحرک

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار ہے۔ بیرسٹر گوہر نے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے تیسری نشست کے انعقاد کی کوششیں تیز کردی ہیں

Web Desk4 اکتوبر، 2026
مذاکراتی کمیٹی کو بھیجے ڈرافٹ میں کوئی مطالبہ غیر آئینی نہیں: سہیل آفریدی
پاکستان

مذاکراتی کمیٹی کو بھیجے ڈرافٹ میں کوئی مطالبہ غیر آئینی نہیں: سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وفاق کو بھیجے گئے پی ٹی آئی کے مذاکراتی مطالبات میں کوئی مطالبہ غیر آئینی یا غیر قانونی نہیں۔ محسن نقوی نے دعویٰ کیا کہ رات گئے جاری ڈرافٹ کا مقصد پہلے سے طے شدہ مسودے کو سبوتاژ کرنا تھا

Web Desk4 اکتوبر، 2026
کے پی حکومت نے مذاکرات میں کیے وعدوں پر عمل سے آخری مرحلے میں انکار کردیا: محسن نقوی
پاکستان

کے پی حکومت نے مذاکرات میں کیے وعدوں پر عمل سے آخری مرحلے میں انکار کردیا: محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دعویٰ کیا ہے کہ کے پی حکومت نے مذاکرات کے دوران کیے گئے وعدوں پر آخری مرحلے میں عملدرآمد سے انکار کردیا، جن میں دہشتگردی کے خلاف اقدامات، سکیورٹی پلان اور قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد شامل تھا

Web Desk4 اکتوبر، 2026