وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

میرپور کے لیے 10 الیکٹرک بسوں اور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا وعدہ، مریم نواز کے بڑے اعلانات

W
Web Desk
24 جولائی، 2026
میرپور کے لیے 10 الیکٹرک بسوں اور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا وعدہ، مریم نواز کے بڑے اعلانات
international seerat conference

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میرپور کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے 10 الیکٹرک بسوں کے تحفے اور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر کا وعدہ کیا۔ انہوں نے آزاد کشمیر میں جدید اسپتال، گرین بس، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا

(میرپور) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کے بعد میرپور کے عوام کو 10 الیکٹرک بسوں کا تحفہ دیا جائے گا، جبکہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر کا وعدہ بھی پورا کیا جائے گا۔

اپنے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ وہ خود کو دل اور روح سے کشمیری سمجھتی ہیں کیونکہ ان کے دادا، دادی، نانا اور نانی سب کا تعلق کشمیر سے تھا۔ انہوں نے کہا کہ مظفرآباد میں خود کو "کشمیر کی بیٹی" کہنے پر بعض حلقوں نے اعتراض کیا، تاہم ان کا کشمیر سے گہرا خاندانی تعلق ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرپور آکر ٹوٹی ہوئی سڑکیں دیکھ کر افسوس ہوا۔ ان کے بقول کشمیریوں نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ میرپور میں بھی ترقی اور خوشحالی کے نئے منصوبے شروع کیے جائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نواز شریف نے میرپور میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنانے کا وعدہ کیا ہے اور وہ جب بھی کوئی وعدہ کرتے ہیں اسے پورا کرتے ہیں۔

مریم نواز نے آزاد کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہاں اورنج لائن، گرین بس، جدید اسپتال، مفت ادویات کی فراہمی، راشن کارڈ اور ہمت کارڈ جیسی عوامی سہولتوں کی کمی ہے، جسے مسلم لیگ (ن) کی قیادت پورا کر سکتی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف کی حکومتوں کے خلاف متعدد سازشیں کی گئیں، لیکن عوام کی حمایت کے باعث وہ ہمیشہ سیاسی میدان میں ثابت قدم رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف کے ترقیاتی منصوبوں کو نکال دیا جائے تو آزاد کشمیر میں ترقی کے بہت کم منصوبے باقی رہ جائیں گے۔

اپنی تقریر میں انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کچھ سیاسی جماعتیں حکومت بنانے کا کریڈٹ تو لیتی ہیں، لیکن عوامی مسائل کے حل کی ذمہ داری وفاق پر ڈال دیتی ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) انتخابات میں کامیابی کے بعد آزاد کشمیر میں جدید سفری، طبی اور فلاحی سہولیات فراہم کرے گی، جبکہ میرپور کے عوام کو 10 الیکٹرک بسوں کا تحفہ بھی دیا جائے گا۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 24 جولائی، 2026 کو 02:15 PM

آخری تدوین: 24 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

حماد اظہر کا 20 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، انسداد دہشتگردی عدالت میں اہم سماعت
پاکستان

حماد اظہر کا 20 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، انسداد دہشتگردی عدالت میں اہم سماعت

حماد اظہر کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کردیا گیا جہاں عدالت نے 9 مئی جناح ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما کا 20 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ پراسیکیوشن نے فوٹو گرامٹک ٹیسٹ، موبائل فون اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفتیش کے لیے ریمانڈ مانگا۔ دوسری جانب حماد اظہر کی والدہ نے لاہور ہائیکورٹ میں بازیابی کی درخواست بھی دائر کردی

Web Desk7 ستمبر، 2026
صوبوں کے قیام پر متنازعہ قانون سازی نہیں ہونی چاہیے، بیرسٹر گوہر کا بڑا بیان
پاکستان

صوبوں کے قیام پر متنازعہ قانون سازی نہیں ہونی چاہیے، بیرسٹر گوہر کا بڑا بیان

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے صوبوں کے قیام کے لیے متنازعہ اور عجلت میں قانون سازی کی مخالفت کردی۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عوام اور منتخب نمائندوں کی مرضی کے بغیر صوبوں کی تقسیم وفاقی یکجہتی کے خلاف ہوگی، جبکہ اٹھارویں ترمیم کی طرز پر وسیع مشاورت ہونی چاہیے

Web Desk7 ستمبر، 2026
راشد منہاس شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی پروقار تقریب
پاکستان

راشد منہاس شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی پروقار تقریب

پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید، نشانِ حیدر کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں ایئر آفیسر کمانڈنگ سدرن ایئر کمانڈ ایئر وائس مارشل اختر عمران سدوزئی نے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا

Web Desk7 ستمبر، 2026