صدر مملکت اور وزیراعظم کی اہم ملاقات، تمام معاملات مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات، ملک کی سیاسی صورتحال، قومی معاملات اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو۔ دونوں رہنماؤں کا تمام معاملات بات چیت اور اتحادی جماعتوں کی باہمی مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق۔ ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک ہوئے
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، قومی معاملات اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال بھی زیرِ بحث آئی۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تمام قومی اور سیاسی معاملات کو بات چیت اور باہمی مشاورت کے ذریعے حل کیا جائے گا۔

اس موقع پر ماضی میں ہونے والی آئینی ترامیم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ ترامیم تمام اتحادی جماعتوں کی باہمی مشاورت سے کی گئی تھیں، جبکہ آئندہ بھی تمام اہم معاملات پر اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر مشترکہ مشاورت سے فیصلے کیے جائیں گے۔
ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ اختلافات اور مسائل کا حل مذاکرات اور اتفاقِ رائے کے ذریعے نکالا جائے گا۔
اس اہم ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔

شائع ہوا: 20 نومبر، 2026 کو 04:55 AM
آخری تدوین: 20 نومبر، 2026



