وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

امریکی صدر کی دھمکیاں مایوسی کی علامت ہیں، ٹرمپ شدید بے بسی کا شکار ہیں: محسن رضائی

W
Web Desk
24 جولائی، 2026
امریکی صدر کی دھمکیاں مایوسی کی علامت ہیں، ٹرمپ شدید بے بسی کا شکار ہیں: محسن رضائی
international seerat conference

ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کی علامت ہیں، جبکہ ایران حملوں کے باوجود بھرپور جوابی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے

تہران: ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کی علامت ہیں۔

محسن رضائی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ امریکا کی شدید ناکامی اور بے بسی کا ثبوت ہے۔ ان کے بقول امریکی قیادت اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد اشتعال انگیز بیانات دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران مسلسل فوجی حملوں کا سامنا کرنے کے باوجود مؤثر جوابی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور ملکی دفاع سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

محسن رضائی کا کہنا تھا کہ اگر ایران کے بنیادی ڈھانچے (انفراسٹرکچر) کو نشانہ بنایا گیا تو اس کا جواب انتہائی سخت اور شدید ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حقیقت پسندانہ فیصلے کرنے کے بجائے ایسے بیانات دے رہے ہیں جو ان کی بڑھتی ہوئی مایوسی کی عکاسی کرتے ہیں۔ ان کے مطابق ایران اپنے دفاع اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام جاری رکھے گا۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 24 جولائی، 2026 کو 02:30 AM

آخری تدوین: 24 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
پاکستان

قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

سینیٹ قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کے اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ دونوں ارکان میں ہاتھا پائی کی نوبت آنے پر چیئرپرسن نے مداخلت کرکے معاملہ ختم کرایا۔ اجلاس میں گوجرانوالہ سینیٹری ورکر کی خودکشی اور ستھرا پنجاب کے معاملے پر بھی غور کیا گیا

Web Desk9 ستمبر، 2026
درخواست مسترد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری برقرار
تازہ ترین

درخواست مسترد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری برقرار

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، جنید اکبر اور دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے۔ عدالت نے استثنیٰ کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے پولیس کو چالان جلد پیش کرنے کی ہدایت کردی، مزید سماعت 30 ستمبر کو ہوگی

Web Desk9 ستمبر، 2026
پی ٹی آئی 27 ستمبر احتجاج کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے لارجر بینچ تشکیل دے دیا
تازہ ترین

پی ٹی آئی 27 ستمبر احتجاج کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے لارجر بینچ تشکیل دے دیا

پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج اور لانگ مارچ کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے 3 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس اعظم خان اور جسٹس محمد آصف بینچ میں شامل ہیں۔ عدالت نے چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز، آئی جیز سمیت اسلام آباد کے انتظامی افسران کو بھی طلب کرلیا

Web Desk9 ستمبر، 2026