وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

نصیر الدین شاہ کا مودی حکومت پر شدید حملہ، دہلی میں طلبہ پر پولیس تشدد کی مذمت، کہا "سب یاد رکھا جائے گا"

W
Web Desk
22 جولائی، 2026
نصیر الدین شاہ کا مودی حکومت پر شدید حملہ، دہلی میں طلبہ پر پولیس تشدد کی مذمت، کہا "سب یاد رکھا جائے گا"

بالی وڈ کے سینئر اداکار نصیر الدین شاہ نے نئی دہلی میں طلبہ پر پولیس لاٹھی چارج کی شدید مذمت کرتے ہوئے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے دہلی پولیس کا موازنہ امریکی ICE اہلکاروں سے کیا اور طلبہ سے جدوجہد جاری رکھنے کی اپیل کی

نئی دہلی: بالی وڈ کے معروف اور سینئر اداکار نصیر الدین شاہ نے نئی دہلی میں احتجاج کرنے والے طلبہ پر پولیس کے مبینہ لاٹھی چارج کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر شدید تنقید کی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے جذباتی پیغام میں نصیر الدین شاہ نے کہا کہ اگر کسی ملک کی قیادت ایک جاہل شخص کے ہاتھ میں ہو تو وہ پورے معاشرے کو بھی جاہل، ناسمجھ، نااہل اور بے رحم دیکھنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ طلبہ کے ساتھ ہونے والا سلوک دیکھ کر ان کا دل غم اور غصے سے بھر گیا ہے۔ ان کے بقول، پولیس اہلکاروں کا رویہ انہیں امریکا کے امیگریشن ادارے ICE کے اہلکاروں کی یاد دلاتا ہے، جو چہروں پر نقاب اور ہاتھوں میں ڈنڈے لیے شہریوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہیں۔

اداکار نے پولیس اہلکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بچوں کے مستقبل کے بارے میں بھی سوچیں اور یہ یاد رکھیں کہ ہر عمل کا ایک دن حساب ضرور ہوتا ہے۔

نصیر الدین شاہ نے احتجاج کرنے والے طلبہ کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں کیونکہ ملک میں بہت سے لوگ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ عوام سب کچھ یاد رکھتے ہیں اور وقت آنے پر ہر عمل کا جواب دیا جاتا ہے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوانوں کی سیاسی جماعت کاکروچ جنتا پارٹی نے وزیر تعلیم کے استعفے کے مطالبے کے لیے پارلیمنٹ کی جانب مارچ کیا، جسے روکنے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔ اس واقعے کے بعد ملک بھر میں طلبہ کے احتجاج اور حکومتی اقدامات پر بحث کا سلسلہ جاری ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 22 جولائی، 2026 کو 01:04 PM

آخری تدوین: 22 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

بلوچستان کے عوام کا امن، خوشحالی اور فلاح ریاستی کوششوں کا مرکز ہے: فیلڈ مارشل
پاکستان

بلوچستان کے عوام کا امن، خوشحالی اور فلاح ریاستی کوششوں کا مرکز ہے: فیلڈ مارشل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کا امن، خوشحالی اور فلاح ریاستی کوششوں کا مرکز ہے

Web Desk5 ستمبر، 2026
سانحہ پمز صحت کے شعبے میں کرپشن کے خلاف خطرے کی گھنٹی ہے، نیٹ ورک توڑنا ہوگا: خواجہ آصف
پاکستان

سانحہ پمز صحت کے شعبے میں کرپشن کے خلاف خطرے کی گھنٹی ہے، نیٹ ورک توڑنا ہوگا: خواجہ آصف

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پمز میں پیش آنے والے واقعات کو صحت کے شعبے کے لیے خطرے کی گھنٹی قرار دے دیا۔ خواجہ آصف نے صحت کے شعبے میں کرپشن کے نیکسس، اسپتالوں کی نگرانی اور لائسنسنگ کے نظام پر سوالات اٹھاتے ہوئے کرپشن کے خلاف مؤثر کارروائی پر زور دیا

Web Desk5 ستمبر، 2026
نئے انتظامی یونٹس بنانے کا فیصلہ حکومت یا کسی سیاسی جماعت کا نہیں بلکہ عوام کا ہونا چاہیے
تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس بنانے کا فیصلہ حکومت یا کسی سیاسی جماعت کا نہیں بلکہ عوام کا ہونا چاہیے

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کوئی فردِ واحد یا سیاسی جماعت نئے انتظامی یونٹس کو نہیں روک سکتی۔ محسن نقوی نے نئے صوبوں کے قیام پر قومی اتفاقِ رائے، عوام کی رائے اور بہتر حکمرانی کو ضروری قرار دیا

Web Desk5 ستمبر، 2026