وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

قومی اسمبلی اور سینیٹ سے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری، اپوزیشن کی مخالفت

W
Web Desk
14 اکتوبر، 2026
قومی اسمبلی اور سینیٹ سے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری، اپوزیشن کی مخالفت

قومی اسمبلی اور سینیٹ نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق قرارداد منظور کرلی۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی مخالفت اور نعرے بازی، جبکہ سینیٹ میں ووٹنگ کے دوران پی ٹی آئی ارکان کا واک آؤٹ

اسلام آباد: قومی اسمبلی اور سینیٹ نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق قرارداد کی منظوری دے دی، جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور دیگر اپوزیشن ارکان نے اس اقدام کی مخالفت کی۔

قومی اسمبلی میں ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق قرارداد کثرتِ رائے سے منظور کی گئی۔ قرارداد پر بحث کے دوران حکومت اور اپوزیشن کے ارکان نے چار گھنٹے سے زائد وقت تک اظہارِ خیال کیا، جبکہ اپوزیشن ارکان نے ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ کی صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق قرارداد کی منظوری دے دی۔ سینیٹ میں قرارداد پر ووٹنگ کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے ارکان ایوان سے واک آؤٹ کرگئے۔

ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق قراردادوں کی منظوری کے بعد خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال میں مزید شدت آنے کا امکان ہے، جبکہ اس اقدام پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اختلافات بھی نمایاں ہوگئے ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 14 اکتوبر، 2026 کو 01:01 PM

آخری تدوین: 14 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین

خیبر پختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان، شہداء پیکج بھی بڑھا دیا گیا
تازہ ترین

خیبر پختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان، شہداء پیکج بھی بڑھا دیا گیا

گورنر فیصل کریم کنڈی کے مطابق پولیس شہداء کے ورثاء کو پلاٹ کے بجائے نقد رقم دی جائے گی، دورانِ ڈیوٹی زخمی اہلکاروں کے لیے معاوضہ 15 لاکھ اور مستقل معذوری کی صورت میں 50 لاکھ روپے مقرر کیے گئے ہیں

Web Desk16 اکتوبر، 2026
پاکستان اور کینیڈا میں تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق، زراعت، معدنیات اور ٹیکنالوجی میں تعاون پر غور
تازہ ترین

پاکستان اور کینیڈا میں تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق، زراعت، معدنیات اور ٹیکنالوجی میں تعاون پر غور

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور کینیڈا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ رندیپ سرائے کی ملاقات، سرمایہ کاری کے تحفظ کے معاہدے، بیرک مائننگ منصوبے اور آئی ٹی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال

قرةالعَین حیدر16 اکتوبر، 2026
کے پی میں گورنر راج کے خلاف درخواستیں 20 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر
پاکستان

کے پی میں گورنر راج کے خلاف درخواستیں 20 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر

پشاور ہائیکورٹ نے بیرسٹر گوہر خان اور سلمان خان ایڈووکیٹ کی درخواستیں 20 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کردیں، درخواست گزاروں نے گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو غیر آئینی قرار دینے کی استدعا کی ہے

Web Desk16 اکتوبر، 2026