وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

ایچ آئی وی ایڈز کی روک تھام کیلئے نیشنل پبلک ہیلتھ لا تیار کرنے پر اتفاق

W
Web Desk
9 مئی، 2026
ایچ آئی وی ایڈز کی روک تھام کیلئے نیشنل پبلک ہیلتھ لا تیار کرنے پر اتفاق
international seerat conference

وزیر مملکت ڈاکٹر مختار بھرتھ کی زیرصدارت اجلاس میں ایچ آئی وی ایڈز کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے نیشنل پبلک ہیلتھ لا تیار کرنے، آلودہ سرنجوں کی تحقیقات اور طبی مراکز کی سخت نگرانی پر اتفاق کیا گیا۔

(اسلام آباد) وزیر مملکت ڈاکٹر مختار بھرتھ کی زیرصدارت ایچ آئی وی ایڈز سے متعلق ٹاسک فورس کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک میں ایچ آئی وی ایڈز کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے نیشنل پبلک ہیلتھ لا تیار کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیر مملکت ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا کہ ٹاسک فورس کا مقصد معاملے کی مکمل تحقیقات، ذمہ داران کا تعین اور مؤثر سفارشات مرتب کرنا ہے۔ اجلاس میں آلودہ سرنجوں کے دوبارہ استعمال کے واقعات کی تحقیقات کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔

اجلاس میں ٹاسک فورس کے اراکین نے مختلف تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔ ٹاسک فورس نے ہدایت کی کہ این آئی ایچ، سی ڈی سی اور سی ایم یو کے درمیان ریئل ٹائم ڈیٹا نظام یقینی بنانے کیلئے ڈیش بورڈ فعال کیا جائے تاکہ ایچ آئی وی کیسز کی نگرانی، رجحانات کے تجزیے اور رابطہ کاری کا نظام مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

ٹاسک فورس کے مطابق غیر محفوظ طبی طریقوں کے باعث ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کی روک تھام یقینی بنانا ناگزیر ہے۔ اجلاس میں متعدی امراض کے کنٹرول کو مزید مؤثر بنانے کیلئے جامع رپورٹ تیار کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں انفیکشن پریوینشن اینڈ کنٹرول اقدامات کو مضبوط بنانے، اسکریننگ کے دوران ایچ آئی وی ٹیسٹ لازمی قرار دینے اور طبی مراکز و فارمیسیوں کی باقاعدہ انسپیکشن یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

ٹاسک فورس نے دوبارہ استعمال کے قابل سرنجوں کی فروخت یا غلط لیبلنگ کے خلاف سخت کارروائی اور مریضوں کی حفاظت کے پروٹوکولز پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔

اجلاس میں ملک بھر کے تمام ہیلتھ کیئر کمیشنز کو ریگولیٹری قوانین پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 9 مئی، 2026 کو 04:15 AM

آخری تدوین: 9 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

27 ستمبر کا احتجاج اٹل، فیصلے پر نظرثانی نہیں کر سکتے: بیرسٹر گوہر
پاکستان

27 ستمبر کا احتجاج اٹل، فیصلے پر نظرثانی نہیں کر سکتے: بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے 27 ستمبر کے احتجاج کو اٹل قرار دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ احتجاج کے فیصلے پر نظرثانی نہیں کی جا سکتی، کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع ہوچکی ہے اور کسی کارکن کے ہاتھ میں لاٹھی یا غلیل نہیں ہوگی۔ بیرسٹر گوہر نے صوبوں کے قیام اور نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے معاملے پر بھی اہم مؤقف اختیار کیا

Web Desk9 ستمبر، 2026
 صوبوں کے معاملے پر قومی اسمبلی میں بحث ہونی چاہیے: بلاول بھٹو
پاکستان

صوبوں کے معاملے پر قومی اسمبلی میں بحث ہونی چاہیے: بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صوبوں کے معاملے پر بزنس فورمز کے بجائے قومی اسمبلی میں بحث کا مطالبہ کردیا۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے تمام مسائل کا حل جمہوریت میں ہے اور کوئی ایک سیاسی جماعت ملک کے مسائل حل نہیں کرسکتی

Web Desk9 ستمبر، 2026
نواز شریف وطن واپس پہنچ گئے، حسن اور حسین نواز بھی ہمراہ
پاکستان

نواز شریف وطن واپس پہنچ گئے، حسن اور حسین نواز بھی ہمراہ

سابق وزیراعظم نواز شریف نجی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق حسن نواز اور حسین نواز بھی نواز شریف کے ہمراہ پاکستان پہنچے ہیں، جبکہ مریم نواز کے داماد چوہدری راحیل منیر اور ڈاکٹر عدنان بھی لاہور پہنچ گئے

Web Desk8 ستمبر، 2026