وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

نواز شریف وطن واپس پہنچ گئے، حسن اور حسین نواز بھی ہمراہ

W
Web Desk
8 ستمبر، 2026
نواز شریف وطن واپس پہنچ گئے، حسن اور حسین نواز بھی ہمراہ
international seerat conference

سابق وزیراعظم نواز شریف نجی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق حسن نواز اور حسین نواز بھی نواز شریف کے ہمراہ پاکستان پہنچے ہیں، جبکہ مریم نواز کے داماد چوہدری راحیل منیر اور ڈاکٹر عدنان بھی لاہور پہنچ گئے

لاہور: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف تقریباً ایک ہفتہ قبل نجی دورے پر سنگاپور روانہ ہوئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز بھی ان کے ہمراہ وطن واپس پہنچے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے داماد چوہدری راحیل منیر اور ڈاکٹر عدنان بھی لاہور پہنچ گئے ہیں۔

نواز شریف کی وطن واپسی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ملکی سیاسی صورتحال میں اہم پیش رفت جاری ہے، تاہم ان کے دورۂ سنگاپور کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 8 ستمبر، 2026 کو 01:48 PM

آخری تدوین: 8 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

اڈیالہ جیل کے 3 قیدی عمران خان جیسی طبی سہولیات کیلئے وفاقی آئینی عدالت پہنچ گئے
تازہ ترین

اڈیالہ جیل کے 3 قیدی عمران خان جیسی طبی سہولیات کیلئے وفاقی آئینی عدالت پہنچ گئے

اڈیالہ جیل کے تین قیدیوں نے عمران خان جیسی طبی سہولیات کے حصول کیلئے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کرلیا۔ درخواست میں شفا انٹرنیشنل سے علاج، مساوی طبی سہولیات اور عمران خان کی طرز پر واٹس ایپ کے ذریعے بیرون ملک بات چیت کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی ہے

Web Desk8 ستمبر، 2026
 وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں حوثی حملوں کی مذمت، مملکت کی حمایت کا اعادہ
تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں حوثی حملوں کی مذمت، مملکت کی حمایت کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے مختلف شہروں میں حوثی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کیلئے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا۔ ابہا، خمیس مشیط، نجران اور جازان میں حملوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 73 افراد زخمی ہوئے

Web Desk8 ستمبر، 2026
پی ٹی آئی احتجاج کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا اقدام، لارجر بینچ تشکیل
پاکستان

پی ٹی آئی احتجاج کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا اقدام، لارجر بینچ تشکیل

پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج اور لانگ مارچ کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے بڑا اقدام کرتے ہوئے لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔ اٹارنی جنرل، چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز، آئی جیز اور ایڈووکیٹ جنرلز کو 10 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا گیا

Web Desk8 ستمبر، 2026