وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

بلوچستان حکومت اور دھرنا کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب، تحریری معاہدہ طے پا گیا

W
Web Desk
18 جولائی، 2026
بلوچستان حکومت اور دھرنا کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب، تحریری معاہدہ طے پا گیا

بلوچستان حکومت اور دھرنا کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ شہدائے زیارت واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن، لواحقین کے مطالبات پر عملدرآمد، امن و امان کے اقدامات اور ریونیو مسائل کے حل کے لیے اہم فیصلوں پر اتفاق کیا گیا

(کوئٹہ) حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان جاری مذاکرات کامیابی سے مکمل ہوگئے، جس کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان تحریری معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے کے تحت شہدائے زیارت کے لواحقین کے مطالبات پر عملدرآمد اور صوبے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔

معاہدے کے مطابق شہدائے زیارت کے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے گا تاکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا شفاف جائزہ لیا جا سکے۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی سربراہی میں صوبے کی امن و امان کی صورتحال پر اپوزیشن جماعتوں اور شہداء کے لواحقین کا مشترکہ اجلاس بھی منعقد کیا جائے گا، جس میں امن کے قیام اور عوامی تحفظ سے متعلق امور پر مشاورت کی جائے گی۔

فریقین نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ بلوچستان کے شہری علاقوں میں پولیس فورس کی استعداد، افرادی قوت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مزید اضافہ کیا جائے گا تاکہ امن و امان کی صورتحال کو مؤثر بنایا جا سکے۔

معاہدے کے تحت شہدائے زیارت کو مروجہ حکومتی پالیسی کے مطابق شہید کا درجہ دیا جائے گا، جبکہ ان کے اہل خانہ کی کفالت، بچوں کی تعلیم اور مالی معاوضہ بھی سرکاری پالیسی کے تحت فراہم کیا جائے گا۔ مزید برآں شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مختلف سرکاری عمارتیں ان کے نام سے منسوب کی جائیں گی۔

ریونیو سے متعلق عوامی تحفظات کے ازالے کے لیے وزیر ریونیو کی سربراہی میں ایک خصوصی کمیٹی قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کمیٹی میں متعلقہ سرکاری افسران کے ساتھ علاقے کے معتبرین کو بھی شامل کیا جائے گا تاکہ عوامی مسائل کا مؤثر حل نکالا جا سکے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ شہداء قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کے اہل خانہ کی ہر ممکن دیکھ بھال حکومت بلوچستان کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج، فرنٹیئر کور (ایف سی)، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی سربراہی وزیر صحت بخت کاکڑ نے کی، جبکہ کمیٹی میں صوبائی وزراء ضیاء لانگو، سلیم خان کھوسہ، میر عاصم کرد گیلو، سینیٹر منظور کاکڑ، بلال کاکڑ اور کمشنر کوئٹہ شاہ زیب کاکڑ بھی شامل تھے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 18 جولائی، 2026 کو 05:15 AM

آخری تدوین: 18 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

وانا میں سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، بارود سے بھری گاڑی تباہ، ایک دہشت گرد ہلاک، 5 زخمی
پاکستان

وانا میں سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، بارود سے بھری گاڑی تباہ، ایک دہشت گرد ہلاک، 5 زخمی

جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس پر مبنی کارروائی کرتے ہوئے بارود سے بھری گاڑی تباہ کر دی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی میں ایک مبینہ دہشت گرد ہلاک، پانچ زخمی ہوئے جبکہ ممکنہ دہشت گرد حملہ ناکام بنا دیا گیا

Web Desk18 جولائی، 2026
نورین نیازی کے متنازع بیانات پر سیاسی ردِعمل، مختلف حلقوں میں بحث جاری
تازہ ترین

نورین نیازی کے متنازع بیانات پر سیاسی ردِعمل، مختلف حلقوں میں بحث جاری

بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی کے یوٹیوب انٹرویو میں دیے گئے متنازع بیانات پر سیاسی اور عوامی حلقوں میں مختلف ردِعمل سامنے آیا۔ ناقدین نے بیانات کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا، جبکہ خبر لکھے جانے تک نورین نیازی یا پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی

Web Desk18 جولائی، 2026
مری میں حکمران جماعت کی اہم بیٹھک، سیاسی و معاشی صورتحال، آزاد کشمیر انتخابات اور ایران۔امریکہ کشیدگی پر مشاورت
تازہ ترین

مری میں حکمران جماعت کی اہم بیٹھک، سیاسی و معاشی صورتحال، آزاد کشمیر انتخابات اور ایران۔امریکہ کشیدگی پر مشاورت

مری میں حکمران جماعت کی اعلیٰ قیادت کے اہم اجلاس میں نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز اور اسحاق ڈار نے سیاسی و معاشی صورتحال، آزاد کشمیر انتخابات، پٹرولیم قیمتوں میں اضافے اور ایران۔امریکہ کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کی سفارتی کوششوں پر تفصیلی مشاورت کی

Web Desk18 جولائی، 2026