وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

حرمین شریفین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں، فوجی تصادم کی صورت میں مکہ الائنس کا اجتماعی ڈیٹرنس حرکت میں آئے گا: ترجمان پاک فوج

W
Web Desk
19 اکتوبر، 2026
حرمین شریفین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں، فوجی تصادم کی صورت میں مکہ الائنس کا اجتماعی ڈیٹرنس حرکت میں آئے گا: ترجمان پاک فوج

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے عرب ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ حرمین شریفین کا تحفظ پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ مذاکرات ناکام ہونے اور فوجی تصادم کی صورت میں مکہ الائنس کا اجتماعی ڈیٹرنس حرکت میں آئے گا۔ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ خطے میں امن و استحکام کے خواہاں ہیں

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کا تحفظ پاکستان کی اولین ترجیح ہے اور اس معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالنا ناگزیر ہے، تاہم مذاکرات ناکام ہونے اور فوجی تصادم کی صورت میں مکہ الائنس کا اجتماعی ڈیٹرنس حرکت میں آئے گا۔

عرب ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ترجمان پاک فوج نے کہا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ بہت کم وقت میں آگے بڑھا ہے اور یہ تین ممالک کی مشترکہ سوچ کا نتیجہ ہے۔ سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور حرمین شریفین کا تحفظ پاکستان کے لیے بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے مطابق مقدس مقامات پر حملوں کے حوالے سے عوام، سیاسی قیادت اور عسکری قیادت میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مؤقف واضح اور دوٹوک ہے اور اس حوالے سے سیاسی قیادت اور فیلڈ مارشل کا پیغام پہلے ہی سامنے آ چکا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں فوجی تنازع کو مزید پھیلانا کسی کے مفاد میں نہیں۔ تنازعات میں شدت بڑھانے سے کسی ملک کو فائدہ نہیں ہوگا، اس لیے مذاکرات کے ذریعے کسی نتیجے پر پہنچنا ضروری ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ مکہ الائنس کی قیادت اور لائحہ عمل واضح ہیں اور اس اتحاد کا کوئی جارحانہ ارادہ نہیں۔ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے خواہاں ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ یہ اتحاد کسی مخصوص ملک کے خلاف نہیں بلکہ اس کا مقصد خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کو فروغ دینا ہے۔ مسلمانوں کو ایک دوسرے سے لڑنے کے بجائے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 19 اکتوبر، 2026 کو 12:31 PM

آخری تدوین: 19 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین

بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر فائرنگ، تین ملزمان راجستھان سے گرفتار
تازہ ترین

بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر فائرنگ، تین ملزمان راجستھان سے گرفتار

بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے میں تین ملزمان کو راجستھان کے کوٹا ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کر لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ملزمان کا مبینہ تعلق لارنس بشنوئی گینگ سے ہے۔ فائرنگ میں اداکار محفوظ رہے جبکہ دو افراد زخمی ہوئے

Web Desk19 اکتوبر، 2026
پاک فوج کی قربانیوں پر کوئی شک نہیں، ہمارے فوجی بڑی دلیری سے لڑ رہے ہیں: نواز شریف
تازہ ترین

پاک فوج کی قربانیوں پر کوئی شک نہیں، ہمارے فوجی بڑی دلیری سے لڑ رہے ہیں: نواز شریف

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی قربانیوں پر کوئی شک نہیں اور فوجی بہادری سے لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے شہدا کے لیے دعا کی اور دہشت گردی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی جاری رکھنے پر زور دیا

Web Desk19 اکتوبر، 2026
اسپورٹس ڈپلومیسی اہم کردار ادا کرتی ہے، امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر
تازہ ترین

اسپورٹس ڈپلومیسی اہم کردار ادا کرتی ہے، امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر

پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے اسلام آباد میں ڈبلیو 15 ورلڈ ویمنز ٹینس چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپورٹس ڈپلومیسی کی اہمیت اجاگر کی۔ انہوں نے پاکستانی مہمان نوازی کو سراہا اور لاس اینجلس اولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹس کو دیکھنے کے لیے پُرجوش ہونے کا اظہار کیا

زاہد فاروق ملک19 اکتوبر، 2026