وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

بات پکی ہوئی نہ منگنی، بلاول بھٹو نے شادی سے متعلق جعلی خبروں کی تردید کردی

W
Web Desk
31 اگست، 2026
بات پکی ہوئی نہ منگنی، بلاول بھٹو نے شادی سے متعلق جعلی خبروں کی تردید کردی

بلاول بھٹو زرداری نے اپنی منگنی اور شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی سختی سے تردید کردی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ نہ ان کی بات پکی ہوئی، نہ منگنی ہوئی اور نہ ہی وہ ’پرنسز گلوریا‘ کو جانتے ہیں

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر اپنی منگنی اور شادی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو جعلی قرار دیتے ہوئے واضح کردیا کہ نہ ان کی بات پکی ہوئی ہے، نہ منگنی ہوئی ہے اور نہ ہی وہ مبینہ طور پر زیرِ بحث آنے والی ’پرنسز گلوریا‘ کو جانتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک ویڈیو بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا نے تو ان کی بات پکی بھی کروا دی، منگنی بھی اور شادی بھی کروا دی، لیکن حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہوا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ان کی شادی اور منگنی سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں اور سوشل میڈیا پر بغیر تصدیق کے ایسی اطلاعات پھیلائی جارہی ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر اس قسم کے تماشے اکثر حقیقی اور اہم عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں پر یقین کرنے سے قبل ان کی تصدیق ضرور کی جائے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 31 اگست، 2026 کو 03:45 PM

آخری تدوین: 31 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی روکنے کی آخری وقت تک کوشش کی، محسن نقوی
تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی روکنے کی آخری وقت تک کوشش کی، محسن نقوی

وزیر داخلہ محسن نقوی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کہا کہ وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ سے بچنے کے لیے آخری وقت تک مذاکرات کی کوشش کی۔ دہشت گردی، ایپکس کمیٹی، سہیل آفریدی سے ملاقاتوں اور وفاق و صوبائی حکومت کے اختلافات پر اہم بیان

Web Desk15 اکتوبر، 2026
پنجاب میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی داخلہ پالیسی جاری، سالانہ فیس کا بھی اعلان
تازہ ترین

پنجاب میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی داخلہ پالیسی جاری، سالانہ فیس کا بھی اعلان

پنجاب کے سرکاری و نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ پالیسی 2026-27 جاری کردی گئی۔ ایم ڈی کیٹ لازمی، میرٹ فارمولہ اور سرکاری کالجز کی سالانہ فیس بھی مقرر کردی گئی

Web Desk15 اکتوبر، 2026
معروف پاکستانی اداکارہ سکینہ خان امریکا میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں
تازہ ترین

معروف پاکستانی اداکارہ سکینہ خان امریکا میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

پاکستانی اداکارہ سکینہ خان امریکا میں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ اداکارہ کے سرخ اور سنہری عروسی لہنگے اور خوبصورت برائیڈل لک نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی

Web Desk15 اکتوبر، 2026