وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے جواب میں ایران پر شدید حملہ کیا، کارروائیاں جاری رہیں گی: صدر ٹرمپ

W
Web Desk
20 جولائی، 2026
امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے جواب میں ایران پر شدید حملہ کیا، کارروائیاں جاری رہیں گی: صدر ٹرمپ
international seerat conference

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے جواب میں ایران پر شدید حملہ کیا گیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کو عسکری طور پر بھاری نقصان پہنچا ہے، جبکہ سینٹکام کے مطابق ایران کے خلاف مسلسل نویں رات بھی ڈرون اور میزائل لانچ سائٹس کو نشانہ بنایا گیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے جواب میں امریکا نے ایران کے خلاف شدید فوجی کارروائی کی ہے اور ایرانی اہداف کو سخت نقصان پہنچایا گیا ہے۔

فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل کے بعد واشنگٹن واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر پوری قوم کو گہرا دکھ ہے۔ ان کے بقول، ہلاک ہونے والے فوجی اس مقصد کے لیے خدمات انجام دے رہے تھے کہ ایران ایٹمی ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔

ٹرمپ نے کہا کہ انہی فوجیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ایران پر انتہائی سخت حملہ کیا گیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حالیہ کارروائیوں کے نتیجے میں ایران کی عسکری صلاحیت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

امریکی صدر کے مطابق ایران کے پاس اب بھی کچھ میزائل، ڈرون اور محدود پیداواری صلاحیت موجود ہے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ ایران اپنی زیادہ تر فوجی طاقت کھو چکا ہے۔

صدر ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز پر اب امریکا کا کنٹرول ہے اور ایران وہاں کسی مؤثر کنٹرول کی پوزیشن میں نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے ایک بار پھر ایرانی اہداف کو سختی سے نشانہ بنایا اور یہ کارروائی ہلاک ہونے والے تین امریکی فوجیوں کے اعزاز میں کی گئی۔

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف مسلسل نویں رات بھی فوجی کارروائیاں کی گئیں، جن میں ڈرون اور میزائل لانچ سائٹس کو نشانہ بنایا گیا۔

سینٹکام کے مطابق ان حملوں کا مقصد ایران کی ان فوجی صلاحیتوں کو مزید کمزور کرنا ہے جو آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں اور شہری ملاحوں کے خلاف حملوں میں استعمال ہو رہی ہیں۔

صدر ٹرمپ نے گفتگو کے دوران فیفا فٹبال ورلڈ کپ کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ یہ کھیلوں کی دنیا کا ایک عظیم ایونٹ ہے۔ انہوں نے فیفا کے صدر اور ان کی ٹیم کو کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر سے آنے والے شائقین نے امریکا کا مثبت تاثر اپنے ساتھ لے کر گئے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 20 جولائی، 2026 کو 05:32 AM

آخری تدوین: 20 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

ایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گرافک ٹیسٹ
امریکا

ایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گرافک ٹیسٹ

ایران جنگ کے دوران امریکی اسلحہ ذخائر سے متعلق حساس معلومات لیک ہونے پر پینٹاگون نے تحقیقات تیز کردیں۔ تقریباً 50 فوجی افسران اور سویلین اہلکاروں کے پولی گرافک ٹیسٹ کیے گئے، تاہم مبینہ لیک کے ذمہ دار کی واضح شناخت نہ ہوسکی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی لیکس پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے

Web Desk5 ستمبر، 2026
 امریکا نے سعودی عرب کو 5 ارب ڈالر مالیت کے بم فروخت کرنے کی منظوری دے دی
امریکا

امریکا نے سعودی عرب کو 5 ارب ڈالر مالیت کے بم فروخت کرنے کی منظوری دے دی

امریکا نے سعودی عرب کو 5 ارب ڈالر مالیت کے JDAM-ER بم فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔ بوئنگ کو بنیادی ٹھیکہ ملے گا جبکہ 750 ملین ڈالر کے AGT-150 ٹینک انجنز کی فروخت بھی منظور کرلی گئی۔ امریکا نے عمان کے لیے F-16 سپورٹ اور عراق کے لیے Bell 412EPX ہیلی کاپٹرز کے دفاعی معاہدوں کی بھی منظوری دے دی

Web Desk5 ستمبر، 2026
واشنگٹن ڈی سی میں یومِ دفاعِ پاکستان کی خصوصی تقریب، شہداء اور مسلح افواج کو خراجِ عقیدت
تازہ ترین

واشنگٹن ڈی سی میں یومِ دفاعِ پاکستان کی خصوصی تقریب، شہداء اور مسلح افواج کو خراجِ عقیدت

واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارت خانے کے زیر اہتمام یومِ دفاعِ پاکستان کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ سفیر رضوان سعید شیخ نے شہداء اور مسلح افواج کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے مضبوط دفاع اور مؤثر سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا

محمد نعیم اختر4 ستمبر، 2026