وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 2027 کی ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان

W
Web Desk
23 جولائی، 2026
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 2027 کی ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان
international seerat conference

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان مئی 2027 میں پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ جانیں تمام میچز کی تاریخیں، مقامات اور ورلڈ کپ 2027 کی تیاری کے حوالے سے اس سیریز کی اہمیت ہے

لندن: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 2027 میں کھیلی جانے والی پانچ ایک روزہ بین الاقوامی (ون ڈے) میچوں کی سیریز کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

پاکستانی ٹیم مئی 2027 میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی، جہاں دونوں ٹیمیں 15 سے 26 مئی کے درمیان پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلیں گی۔ یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کی تیاری کا اہم مرحلہ سمجھی جا رہی ہے۔

سیریز کا پہلا ون ڈے 15 مئی کو ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا میچ 19 مئی کو مانچسٹر میں ہوگا۔ تیسرا ون ڈے 21 مئی کو لیڈز، چوتھا 23 مئی کو چیسٹر لی اسٹریٹ اور پانچواں و آخری میچ 26 مئی کو کارڈف میں کھیلا جائے گا۔

ورلڈ کپ 2027 جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا کی مشترکہ میزبانی میں 4 اکتوبر سے 21 نومبر تک منعقد ہوگا، جس کے پیش نظر یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کا بہترین موقع ہوگی۔

آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم رینکنگ میں اس وقت پاکستان پانچویں جبکہ انگلینڈ ساتویں نمبر پر موجود ہے، جس کے باعث شائقین کو ایک سخت اور دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے آخری مرتبہ 2021 میں تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے انگلینڈ کا دورہ کیا تھا، جبکہ 2027 میں دونوں ٹیمیں پانچ میچوں کی مکمل سیریز میں آمنے سامنے ہوں گی۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 23 جولائی، 2026 کو 12:22 PM

آخری تدوین: 23 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

ترکیہ نے نئے معاشی منصوبے کے تحت دفاعی اخراجات میں 229 فیصد اضافہ کردیا
تازہ ترین

ترکیہ نے نئے معاشی منصوبے کے تحت دفاعی اخراجات میں 229 فیصد اضافہ کردیا

ترکیہ نے 2027ء سے 2029ء تک کے تین سالہ معاشی منصوبے کا اعلان کردیا، جس کے تحت دفاعی اخراجات میں 229 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ حکومت کے مطابق دفاعی صنعت میں جدید ٹیکنالوجی کی تیاری اور ملکی پیداوار میں اضافہ منصوبے کے اہم اہداف میں شامل ہیں

Web Desk7 ستمبر، 2026
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
تازہ ترین

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

آبنائے ہرمز میں کشیدگی اور عالمی سطح پر تیل کی سپلائی میں طویل تعطل کے خدشات کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا، برینٹ خام تیل 96.80 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل 92.14 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا

Web Desk7 ستمبر، 2026
راشد منہاس شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی پروقار تقریب
پاکستان

راشد منہاس شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی پروقار تقریب

پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید، نشانِ حیدر کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں ایئر آفیسر کمانڈنگ سدرن ایئر کمانڈ ایئر وائس مارشل اختر عمران سدوزئی نے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا

Web Desk7 ستمبر، 2026