وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

واشنگٹن ڈی سی میں یومِ دفاعِ پاکستان کی خصوصی تقریب، شہداء اور مسلح افواج کو خراجِ عقیدت

محمد نعیم اخترمحمد نعیم اختر4 ستمبر، 2026
واشنگٹن ڈی سی میں یومِ دفاعِ پاکستان کی خصوصی تقریب، شہداء اور مسلح افواج کو خراجِ عقیدت

واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارت خانے کے زیر اہتمام یومِ دفاعِ پاکستان کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ سفیر رضوان سعید شیخ نے شہداء اور مسلح افواج کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے مضبوط دفاع اور مؤثر سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا

واشنگٹن ڈی سی میں پاکستان کے سفارت خانے میں یومِ دفاعِ پاکستان کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے دفاعی ماہرین، اعلیٰ فوجی افسران، سفارتی شخصیات اور پاکستانی کمیونٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔

تقریب سے امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے 6 ستمبر 1965ء کی لازوال یاد کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے پاکستان کی دفاعی تاریخ میں قوم اور مسلح افواج کی قربانیوں، بہادری اور عزم کو اجاگر کیا۔

سفیر رضوان سعید شیخ نے اپنے خطاب میں معرکۂ حق اور ’’بنیان المرصوص‘‘ کا بھی خصوصی طور پر ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے دفاع کے ساتھ ساتھ سفارتی محاذ پر بھی ہمہ وقت تیار اور متحرک ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے مضبوط دفاعی صلاحیت کے ساتھ ساتھ مؤثر اور فعال سفارت کاری بھی انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔

تقریب میں شریک مختلف ممالک کے دفاعی ماہرین، اعلیٰ فوجی افسران اور سفارتی نمائندگان کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے بھی پاکستان کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

شرکاء نے ملکی دفاع، قومی خودمختاری اور قومی یکجہتی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں اور خدمات کو سراہا۔

شیئر کریں:
محمد نعیم اختر
محمد نعیم اختر

محمد نعیم اختر، واشنگٹن ڈی سی میں وائسز آف امریکا کیلئے بطور بیوروچیف فرائض انجام دے رہے ہیں

شائع ہوا: 4 ستمبر، 2026 کو 01:38 PM

آخری تدوین: 4 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

کرسٹیانو رونالڈو پر 30 روزہ پابندی عائد، 255 یورو جرمانہ بھی ہوگیا
تازہ ترین

کرسٹیانو رونالڈو پر 30 روزہ پابندی عائد، 255 یورو جرمانہ بھی ہوگیا

پرتگال فٹبال فیڈریشن نے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پر قومی ٹیم کا کیمپ چھوڑنے اور کوچ سے اختلافات کے معاملے پر 30 روزہ پابندی عائد کر دی۔ رونالڈو کو 255 یورو جرمانے کا بھی سامنا ہے

Web Desk20 اکتوبر، 2026
دہشتگردی کے خلاف وزیراعظم تمام سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کے لیے تیار، رانا ثنا اللہ کی اپوزیشن کو دعوت
تازہ ترین

دہشتگردی کے خلاف وزیراعظم تمام سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کے لیے تیار، رانا ثنا اللہ کی اپوزیشن کو دعوت

رانا ثنا اللہ نے دہشتگردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو وزیراعظم شہباز شریف سے مذاکرات کی دعوت دے دی۔ محمود اچکزئی، ایپکس کمیٹی اور بانی پی ٹی آئی سے متعلق اہم بیان بھی سامنے آگیا

Web Desk20 اکتوبر، 2026
پاکستان امریکا تجارتی معاہدے پر مذاکرات میں اہم پیش رفت، پاکستانی مصنوعات کی امریکی منڈیوں تک رسائی بڑھانے پر اتفاق
تازہ ترین

پاکستان امریکا تجارتی معاہدے پر مذاکرات میں اہم پیش رفت، پاکستانی مصنوعات کی امریکی منڈیوں تک رسائی بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے پر مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ جام کمال خان اور امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کی ملاقات میں پاکستانی زرعی مصنوعات کی امریکی منڈیوں تک رسائی، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا

Web Desk20 اکتوبر، 2026