پاکستان ڈیفنس ڈے گالا، میری لینڈ میں اہم شخصیات کی شرکت
محمد نعیم اختر7 ستمبر، 2026

میری لینڈ میں پاکستان ڈیفنس ڈے گالا، امریکی آزادی کی 250ویں سالگرہ اور نیشنل ایوارڈز ڈنر کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی، کاروباری شخصیات، سیاسی نمائندوں اور مقامی انتظامیہ کے اہم افراد نے شرکت کی
میری لینڈ میں منعقدہ پاکستان ڈیفنس ڈے گالا میں پاکستان کے دفاع اور قومی خدمات انجام دینے والے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ تقریب میں امریکی آزادی کی 250ویں سالگرہ بھی منائی گئی، جبکہ مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو نیشنل ایوارڈز سے نوازا گیا۔


شرکاء نے پاکستانی امریکی کمیونٹی کی سماجی، کاروباری اور قومی خدمات کو سراہتے ہوئے پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوستانہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی روابط کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔


مقررین کا کہنا تھا کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان ایک مضبوط پل کا کردار ادا کر رہی ہے۔ تقریب نے کمیونٹی رہنماؤں، کاروباری شخصیات اور سیاسی نمائندوں کو باہمی روابط مضبوط بنانے کا بھی موقع فراہم کیا۔




محمد نعیم اختر، واشنگٹن ڈی سی میں وائسز آف امریکا کیلئے بطور بیوروچیف فرائض انجام دے رہے ہیں
شائع ہوا: 7 ستمبر، 2026 کو 02:57 AM
آخری تدوین: 7 ستمبر، 2026



