وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

کینیڈا کی سینیٹ میں “پاکستان ایونٹ” کا انعقاد، پاکستانی ثقافت اور سیاحت کو اجاگر کیا گیا

W
Web Desk
8 مئی، 2026
کینیڈا کی سینیٹ میں “پاکستان ایونٹ” کا انعقاد، پاکستانی ثقافت اور سیاحت کو اجاگر کیا گیا
international seerat conference

کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں ایشین ہیریٹیج منتھ کی تقریبات کے سلسلے میں کینیڈین سینیٹ کی عمارت میں “پاکستان ایونٹ” کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی ثقافت، فنون، سیاحت، ایڈونچر اسپورٹس اور روایتی کھانوں کو نمایاں انداز میں پیش کیا گیا۔

( اوٹاوا ) تقریب کینیڈین سینیٹ کے سینیٹرز چیمبر میں منعقد ہوئی، جس کا اہتمام کینیڈین سینیٹر سلما عطاءاللہ جان نے کیا۔ تقریب میں تقریباً 80 مہمانوں نے شرکت کی جن میں سینیٹرز، ارکانِ پارلیمنٹ، سفارتی نمائندے، پاکستانی کمیونٹی اور مقامی میڈیا کے افراد شامل تھے۔

تقریب میں پاکستان کے ثقافتی ورثے، سیاحتی مقامات، فنون اور کھانوں پر مبنی معلوماتی مواد اور ویڈیو کلپس پیش کیے گئے۔

کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد سلیم نے سینیٹر سلمیٰ عطااللہ جان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا کی سینیٹ جیسے باوقار مقام پر پاکستان ایونٹ کا انعقاد دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ کے لیے اہم قدم ہے۔

انہوں نے پاکستان اور کینیڈا کی پارلیمانوں کے درمیان پارلیمانی فرینڈشپ گروپس کے ذریعے روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ تجارت، سرمایہ کاری، معیشت اور سیاحت کے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 8 مئی، 2026 کو 06:09 PM

آخری تدوین: 8 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

پاکستان ڈیفنس ڈے گالا، میری لینڈ میں اہم شخصیات کی شرکت
امریکا

پاکستان ڈیفنس ڈے گالا، میری لینڈ میں اہم شخصیات کی شرکت

میری لینڈ میں پاکستان ڈیفنس ڈے گالا، امریکی آزادی کی 250ویں سالگرہ اور نیشنل ایوارڈز ڈنر کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی، کاروباری شخصیات، سیاسی نمائندوں اور مقامی انتظامیہ کے اہم افراد نے شرکت کی

محمد نعیم اختر7 ستمبر، 2026
آبنائے ہرمز سے روزانہ 90 لاکھ بیرل تیل کی ترسیل جاری، امریکی وزیر توانائی
امریکا

آبنائے ہرمز سے روزانہ 90 لاکھ بیرل تیل کی ترسیل جاری، امریکی وزیر توانائی

امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے روزانہ 90 لاکھ بیرل تیل گزر رہا ہے، جبکہ امریکی بحریہ آئل ٹینکرز کو ممکنہ ایرانی حملوں سے تحفظ فراہم کر رہی ہے

Web Desk7 ستمبر، 2026
ایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گرافک ٹیسٹ
امریکا

ایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گرافک ٹیسٹ

ایران جنگ کے دوران امریکی اسلحہ ذخائر سے متعلق حساس معلومات لیک ہونے پر پینٹاگون نے تحقیقات تیز کردیں۔ تقریباً 50 فوجی افسران اور سویلین اہلکاروں کے پولی گرافک ٹیسٹ کیے گئے، تاہم مبینہ لیک کے ذمہ دار کی واضح شناخت نہ ہوسکی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی لیکس پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے

Web Desk5 ستمبر، 2026