وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

اینٹی کرپشن اصلاحات تیز، افسران کے اثاثے دسمبر 2026 تک پبلک کرنے کا فیصلہ

W
Web Desk
7 اپریل، 2026
 اینٹی کرپشن اصلاحات تیز، افسران کے اثاثے دسمبر 2026 تک پبلک کرنے کا فیصلہ

حکومت پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو گورننس اور اینٹی کرپشن اصلاحات تیز کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے، جس کے تحت سرکاری افسران کے اثاثے دسمبر 2026 تک عوام کے سامنے لانے سمیت متعدد اہم اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(اسلاماآباد)دستاویز کے مطابق مالی جرائم کی تحقیقات کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سرکاری افسران کے اثاثے ڈیجیٹل طریقے سے جمع کرنے کا نظام بھی متعارف کرایا جائے گا۔ اس کے علاوہ بینکوں کو سرکاری افسران کے اثاثوں تک رسائی دینے کی تجویز بھی شامل ہے۔

حکومتی منصوبے کے تحت بیرون ملک لوٹی گئی دولت واپس لانے کے لیے عالمی معاہدوں میں بہتری لائی جائے گی، جبکہ منجمد، ریکور شدہ اور واپس لائے گئے اثاثوں کا ڈیجیٹل ڈیٹا بیس بھی تیار کیا جائے گا۔ ایسٹ ریکوری اور مینجمنٹ یونٹس کو مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر اثاثہ جات جمع کروانے کے لیے نیا ڈیجیٹل پلیٹ فارم بنائے گا، جبکہ کرپشن کے خطرات کم کرنے کے لیے 10 بڑے سرکاری محکموں کی نشاندہی کی جائے گی۔ مشکوک مالی لین دین کی رپورٹنگ کے معیار اور تعداد میں اضافے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اینٹی کرپشن اصلاحات کی پیش رفت پر ہر 6 ماہ بعد رپورٹ جاری کی جائے گی۔ اس کے علاوہ نیب کو مزید خودمختاری دینے، نیشنل رسک اسیسمنٹ کرنے اور اینٹی منی لانڈرنگ و کاؤنٹر ٹیرر فنانسنگ کے تحت ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس ٹاسک فورس میں نیب، ایف آئی اے، ایف بی آر، آڈیٹر جنرل، ایس ای سی پی سمیت دیگر ادارے شامل ہوں گے تاکہ کرپشن کے خلاف مربوط حکمت عملی تیار کی جا سکے۔

حکومت نے نیب چیئرمین کی تعیناتی کا طریقہ کار بہتر بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ آئی ایم ایف نے نیب چیئرمین کی تقرری کے لیے اپوزیشن کی نمائندگی سمیت کمیشن قائم کرنے پر زور دیا ہے۔ اس کے علاوہ نیب میں میرٹ، شفاف اور اوپن سلیکشن سسٹم متعارف کروانے اور کارکردگی رپورٹ عوام کے لیے جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومت کے مطابق منی لانڈرنگ سے متعلق تحقیقات اور سزاؤں کے طریقہ کار کو مزید مضبوط بنایا جائے گا جبکہ اینٹی کرپشن ایکشن پلان اکتوبر 2026 تک تیار کیا جائے گا۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 7 اپریل، 2026 کو 05:49 AM

آخری تدوین: 7 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

وفاقی آئینی عدالت نے نسلہ ٹاور مسماری سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات واپس لے لیے
پاکستان

وفاقی آئینی عدالت نے نسلہ ٹاور مسماری سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات واپس لے لیے

وفاقی آئینی عدالت نے نسلہ ٹاور کیس میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ کے 2018 اور 2019 کے مسماری احکامات واپس لے لیے۔ عدالت نے قرار دیا کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا اختیار بنیادی طور پر صوبائی حکومت اور متعلقہ اداروں کے پاس ہے جبکہ ہر کارروائی قانون اور آئین کے مطابق ہونا ضروری ہے

Web Desk10 جولائی، 2026
وزیراعلیٰ بلوچستان کی شہدا کے لواحقین سے کامیاب مذاکرات، دھرنا ختم کرنے کا اعلان
تازہ ترین

وزیراعلیٰ بلوچستان کی شہدا کے لواحقین سے کامیاب مذاکرات، دھرنا ختم کرنے کا اعلان

کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شہدا کے لواحقین اور دھرنا کمیٹی سے کامیاب مذاکرات کیے، جس کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے شہدا کے ورثا کے لیے مالی معاوضہ، سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی

Web Desk10 جولائی، 2026
نیشنل ایکشن پلان ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر شریک
پاکستان

نیشنل ایکشن پلان ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر شریک

کوئٹہ میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیراعلیٰ بلوچستان، گورنر بلوچستان اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں بلوچستان کی امن و امان کی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور اہم سیکیورٹی فیصلوں پر غور کیا گیا

Web Desk9 جولائی، 2026