وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کا دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

W
Web Desk
1 ستمبر، 2026
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کا دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب نے دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کرلیا۔ استنبول میں مکہ معاہدے کے تحت اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں علاقائی امن، مشترکہ سلامتی، دفاعی صنعت اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ پر اہم فیصلے کیے گئے

استنبول: پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب نے مشترکہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

مشترکہ دفاع سے متعلق مکہ معاہدے کے تحت قائم اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا اجلاس استنبول میں منعقد ہوا، جس میں تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع، چیفس آف ڈیفنس فورسز اور چیفس آف جنرل اسٹاف نے شرکت کی۔

اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب نے خطے میں کشیدگی میں کمی، تحمل کے فروغ اور پائیدار امن کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ مکہ معاہدے کے تحت تینوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید ادارہ جاتی شکل دی جائے گی، جبکہ منصفانہ، جامع اور دیرپا امن کے لیے علاقائی تعاون اور مشترکہ سلامتی کے نظام کو فروغ دیا جائے گا۔

پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب نے مشترکہ سرگرمیوں کے ذریعے دفاعی صنعتی تعاون کو مضبوط بنانے اور جدید دفاعی ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق تینوں ممالک اپنی دفاعی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ مسلح افواج کے درمیان باہمی رابطے اور ہم آہنگی کو مزید مؤثر بنائیں گے۔

اعلامیے میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مکہ معاہدے پر مؤثر عملدرآمد کے ذریعے پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب علاقائی امن و استحکام کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہوئے مشترکہ دفاعی تعاون کو نئی سطح پر لے جائیں گے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 1 ستمبر، 2026 کو 01:59 AM

آخری تدوین: 1 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

اشیائے ضروریہ کی ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
پاکستان

اشیائے ضروریہ کی ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کے ذخائر اور قیمتوں کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں ملک میں وافر ذخائر اور قیمتوں میں استحکام سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اسحاق ڈار نے سپلائی چین کی مسلسل نگرانی اور ذخیرہ اندوزی، مصنوعی قلت اور گرانفروشی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی

Web Desk16 اکتوبر، 2026
جمہوریت نے عوام کو کچھ نہیں دیا، نظام کو ری بوٹ کرنا ہوگا: فیصل واوڈا
پاکستان

جمہوریت نے عوام کو کچھ نہیں دیا، نظام کو ری بوٹ کرنا ہوگا: فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا نے موجودہ جمہوری نظام پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت نے پاکستانی عوام کو کچھ نہیں دیا اور نظام کو ری بوٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی، سیاسی قیادت، کرپشن اور اسٹیبلشمنٹ کے کردار پر بھی اظہارِ خیال کیا

Web Desk16 اکتوبر، 2026
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی روکنے کی آخری وقت تک کوشش کی، محسن نقوی
تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی روکنے کی آخری وقت تک کوشش کی، محسن نقوی

وزیر داخلہ محسن نقوی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کہا کہ وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ سے بچنے کے لیے آخری وقت تک مذاکرات کی کوشش کی۔ دہشت گردی، ایپکس کمیٹی، سہیل آفریدی سے ملاقاتوں اور وفاق و صوبائی حکومت کے اختلافات پر اہم بیان

Web Desk15 اکتوبر، 2026