وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

حکومت نے پٹرولیم لیوی میں بڑا اضافہ کر دیا، پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگے

W
Web Desk
9 مئی، 2026
حکومت نے پٹرولیم لیوی میں بڑا اضافہ کر دیا، پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگے
international seerat conference

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں اضافہ کر دیا، پٹرول پر لیوی 117.41 روپے فی لٹر مقرر، نئی قیمتیں بھی نافذ کر دی گئیں۔

(اسلام آباد) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں بڑا اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔

حکومت کی جانب سے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں 13 روپے 91 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد پٹرول پر لیوی 117 روپے 41 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی 42 روپے 60 پیسے فی لٹر کر دی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر فریٹ مارجن میں 9 روپے 38 پیسے فی لٹر کمی بھی کی گئی ہے۔ اس کمی کے بعد فریٹ مارجن 7 روپے 75 پیسے فی لٹر مقرر کیا گیا ہے۔

اس سے قبل حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا تھا۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 14 روپے 92 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا۔

اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 414 روپے 58 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں اضافے سے ٹرانسپورٹ اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر مزید دباؤ پڑنے کا امکان ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 9 مئی، 2026 کو 04:35 AM

آخری تدوین: 9 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

نواز شریف وطن واپس پہنچ گئے، حسن اور حسین نواز بھی ہمراہ
پاکستان

نواز شریف وطن واپس پہنچ گئے، حسن اور حسین نواز بھی ہمراہ

سابق وزیراعظم نواز شریف نجی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق حسن نواز اور حسین نواز بھی نواز شریف کے ہمراہ پاکستان پہنچے ہیں، جبکہ مریم نواز کے داماد چوہدری راحیل منیر اور ڈاکٹر عدنان بھی لاہور پہنچ گئے

Web Desk8 ستمبر، 2026
اڈیالہ جیل کے 3 قیدی عمران خان جیسی طبی سہولیات کیلئے وفاقی آئینی عدالت پہنچ گئے
تازہ ترین

اڈیالہ جیل کے 3 قیدی عمران خان جیسی طبی سہولیات کیلئے وفاقی آئینی عدالت پہنچ گئے

اڈیالہ جیل کے تین قیدیوں نے عمران خان جیسی طبی سہولیات کے حصول کیلئے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کرلیا۔ درخواست میں شفا انٹرنیشنل سے علاج، مساوی طبی سہولیات اور عمران خان کی طرز پر واٹس ایپ کے ذریعے بیرون ملک بات چیت کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی ہے

Web Desk8 ستمبر، 2026
 وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں حوثی حملوں کی مذمت، مملکت کی حمایت کا اعادہ
تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں حوثی حملوں کی مذمت، مملکت کی حمایت کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے مختلف شہروں میں حوثی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کیلئے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا۔ ابہا، خمیس مشیط، نجران اور جازان میں حملوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 73 افراد زخمی ہوئے

Web Desk8 ستمبر، 2026