حکومت نے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کردیں، پٹرول 6.39 روپے اور ڈیزل 7.83 روپے فی لٹر مہنگا

حکومت پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔ پٹرول 6.39 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 7.83 روپے فی لٹر مہنگا کر دیا گیا۔ نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول 327.12 روپے جبکہ ڈیزل 375.04 روپے فی لٹر مقرر کیا گیا ہے۔ اوگرا کی سفارشات پر جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتیں آج رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوں گی
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 375 روپے 4 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتوں کا تعین آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ قیمتیں آج رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوں گی اور آئندہ اعلان تک برقرار رہیں گی۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام کو سفری اخراجات میں مزید اضافے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جبکہ ٹرانسپورٹ، اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں پر بھی اس کے اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔
Web Desk
Media Channel
شائع ہوا: 23 جولائی، 2026 کو 02:50 AM
آخری تدوین: 23 جولائی، 2026



