وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا، نیا نوٹیفکیشن جاری

W
Web Desk
25 جولائی، 2026
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا، نیا نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا۔ پٹرول 3 روپے 66 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا۔ نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول 335.18 روپے اور ڈیزل 383.46 روپے فی لیٹر ہو گیا، جبکہ اوگرا کی سفارشات پر جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتیں فوری طور پر نافذ العمل ہیں

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے بعد پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل دونوں مہنگے ہو گئے ہیں۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 66 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 335 روپے 18 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 383 روپے 46 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتوں کا تعین آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ یہ قیمتیں آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل رہیں گی۔

ماہرین کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے باعث ٹرانسپورٹ کے کرایوں، اشیائے خورونوش اور روزمرہ استعمال کی دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے، جس سے مہنگائی کا بوجھ عوام پر مزید بڑھ سکتا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 25 جولائی، 2026 کو 03:52 AM

آخری تدوین: 25 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

پی ٹی سی ایل گروپ کی آمدن میں 62 فیصد اضافہ، خالص منافع 4.7 ارب روپے
تازہ ترین

پی ٹی سی ایل گروپ کی آمدن میں 62 فیصد اضافہ، خالص منافع 4.7 ارب روپے

پی ٹی سی ایل گروپ کی تیسری سہ ماہی میں آمدن 62 فیصد اور آپریٹنگ منافع 181 فیصد بڑھ گیا۔ یوفون اور ٹیلی نار کے انضمام سے موبائل کاروبار کی آمدن میں 139 فیصد اضافہ ہوا

زاہد فاروق ملک23 اکتوبر، 2026
لاہور میں سکوٹی سوار لڑکی پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار، مزنگ لنک روڈ پر راستہ روک کر تشدد کا الزام
تازہ ترین

لاہور میں سکوٹی سوار لڑکی پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار، مزنگ لنک روڈ پر راستہ روک کر تشدد کا الزام

لاہور کے علاقے مزنگ لنک روڈ پر سکوٹی سوار لڑکی کا راستہ روک کر مبینہ تشدد کرنے والا ملزم غلام مصطفیٰ گرفتار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق لڑکی کے چہرے اور ناک پر زخم آئے جبکہ لیپ ٹاپ اور بیگ کو بھی نقصان پہنچا۔ متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے

Web Desk23 اکتوبر، 2026
نیوزی لینڈ کی فوج کے سربراہ مستعفی، نامناسب تعلق چھپانے اور دفاعی فورس کی اقدار کی خلاف ورزی کا اعتراف
تازہ ترین

نیوزی لینڈ کی فوج کے سربراہ مستعفی، نامناسب تعلق چھپانے اور دفاعی فورس کی اقدار کی خلاف ورزی کا اعتراف

نیوزی لینڈ کی فوج کے سربراہ ایئر مارشل ٹونی ڈیویز نے ایک یونٹ کی کمان کے دوران نامناسب تعلق اور اس کا بروقت انکشاف نہ کرنے پر استعفیٰ دے دیا۔ وزیر دفاع پال گولڈسمتھ نے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عہدے پر ان کا برقرار رہنا ممکن نہیں تھا۔ معاملے کو مزید جائزے کے لیے ایک آزاد نگران ادارے کے سپرد کردیا گیا ہے

Web Desk23 اکتوبر، 2026