وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری

W
Web Desk
18 جولائی، 2026
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول 5.44 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 31.05 روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 18 جولائی سے 20 جولائی تک ہوگا، جبکہ اوگرا روزانہ قیمتوں کا تعین کرے گا

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 18 جولائی سے 20 جولائی تک ہوگا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 44 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 316 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 31 روپے 5 پیسے فی لیٹر کا نمایاں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل 354 روپے 35 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

حکومت کا کہنا ہے کہ نئی قیمتیں تین روز کے لیے مؤثر رہیں گی۔ ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے باعث ٹرانسپورٹ، زرعی شعبے اور اشیائے ضروریہ کی ترسیل کے اخراجات بڑھنے کا امکان ہے، جس سے مہنگائی پر مزید دباؤ پڑ سکتا ہے۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے قیمتوں میں اضافے کی وجہ عالمی منڈی میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی جنگی کشیدگی کے باعث عالمی توانائی مارکیٹ شدید دباؤ کا شکار ہے، جس کے اثرات پاکستان سمیت کئی ممالک پر پڑ رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت چند روز کے دوران 110 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 140 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمت بھی 100 ڈالر فی بیرل کے قریب جا پہنچی ہے۔

وفاقی وزیر کے مطابق وزیراعظم اور وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت اب آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کا تعین کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی یومیہ قیمت گزشتہ سات روز کی اوسط عالمی قیمت کو بنیاد بنا کر مقرر کی جائے گی، جبکہ اوگرا روزانہ نئی قیمتیں اپنی ویب سائٹ پر جاری کرے گی۔

علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ اس نئے نظام سے قیمتوں کے تعین میں شفافیت آئے گی اور عوام کے لیے یہ جاننا آسان ہوگا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کن عوامل کی بنیاد پر مقرر کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ عالمی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے مطابق اوگرا حکومت سے الگ منظوری لیے بغیر بھی قیمتوں میں ردوبدل کر سکے گی۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 18 جولائی، 2026 کو 05:24 AM

آخری تدوین: 18 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں چاقو حملہ، بینک آف امریکا کی نائب صدر ہلاک
امریکا

نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں چاقو حملہ، بینک آف امریکا کی نائب صدر ہلاک

نیویارک کے مصروف علاقے ٹائمز اسکوائر میں چاقو حملے کے نتیجے میں بینک آف امریکا کی نائب صدر ہلاک ہوگئیں۔ پولیس نے حملہ آور خاتون کو گرفتار کرلیا جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں

Web Desk1 ستمبر، 2026
جاپان کا پاکستان میں ٹی بی اسکریننگ کے لیے اہم اقدام، 21 ملین ین کی گرانٹ
تازہ ترین

جاپان کا پاکستان میں ٹی بی اسکریننگ کے لیے اہم اقدام، 21 ملین ین کی گرانٹ

جاپانی حکومت نے پاکستان میں تپِ دق کی بروقت تشخیص اور اسکریننگ کے لیے ڈوپسی فاؤنڈیشن کو 21 ملین ین کی گرانٹ فراہم کی۔ منصوبے کے تحت اسلام آباد، راولپنڈی اور ضلع چکوال میں جدید موبائل ہیلتھ یونٹ تعینات کیا جائے گا، جس سے سالانہ تقریباً 20 ہزار افراد مستفید ہوں گے

Web Desk1 ستمبر، 2026
سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری، فی تولہ سونا 4 لاکھ 65 ہزار 336 روپے کا ہوگیا
تازہ ترین

سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری، فی تولہ سونا 4 لاکھ 65 ہزار 336 روپے کا ہوگیا

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج فی تولہ سونا 800 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 65 ہزار 336 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی

Web Desk1 ستمبر، 2026