وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا مئی میں دورہ چین کا امکان: سی پیک فیز 2 اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال ایجنڈے میں شامل

W
Web Desk
29 اپریل، 2026
وزیراعظم شہباز شریف کا مئی میں دورہ چین کا امکان: سی پیک فیز 2 اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال ایجنڈے میں شامل

وزیراعظم شہباز شریف مئی کے مہینے میں چین کا ایک اہم سرکاری دورہ کریں گے، جس کا مقصد دونوں دیرینہ دوست ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں تک پہنچانا اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

(اسلام آباد) ذرائع کے مطابق، دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کیانگ سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

اس دورے کا سب سے اہم ایجنڈا چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے کی رفتار تیز کرنا ہے۔دونوں ممالک کے درمیان صنعت، زراعت اور جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی پر بات چیت ہوگی۔پاکستان میں خصوصی اقتصادی زونز کی تعمیر اور ان میں چینی سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر توجہ دی جائے گی۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف چینی قیادت کو مشرق وسطیٰ کے موجودہ بحران اور خطے کی مجموعی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے۔

دورے کے دوران تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں کئی نئے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہونے کا بھی قوی امکان ہے

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 29 اپریل، 2026 کو 05:32 AM

آخری تدوین: 29 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

نو مئی مقدمہ: یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ اور محمود الرشید کو 10،10 سال قید، شاہ محمود قریشی بری
پاکستان

نو مئی مقدمہ: یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ اور محمود الرشید کو 10،10 سال قید، شاہ محمود قریشی بری

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی مقدمے میں پی ٹی آئی کے چار رہنماؤں یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ اور محمود الرشید کو 10،10 سال قید کی سزا سنا دی جبکہ شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا گیا

Web Desk20 جون، 2026
بنوں میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
پاکستان

بنوں میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے نیم قبائلی علاقے برغنتو میں دو دھماکوں کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے تحقیقات اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی

Web Desk20 جون، 2026
جوڈیشل کمیشن نے ججز تقرری رولز میں ترامیم منظور کرلیں، ہائیکورٹس کیلئے 7 رکنی کمیٹی قائم
تازہ ترین

جوڈیشل کمیشن نے ججز تقرری رولز میں ترامیم منظور کرلیں، ہائیکورٹس کیلئے 7 رکنی کمیٹی قائم

چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ججز تقرری رولز 2024 میں ترامیم کی منظوری دے دی گئی۔ آئینی بینچوں کیلئے ججز کے انتخاب کا معیار بھی منظور، جبکہ ہائیکورٹس میں تقرریوں کیلئے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا

Web Desk19 جون، 2026