وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

مری میں حکمران جماعت کی اہم بیٹھک، سیاسی و معاشی صورتحال، آزاد کشمیر انتخابات اور ایران۔امریکہ کشیدگی پر مشاورت

W
Web Desk
18 جولائی، 2026
مری میں حکمران جماعت کی اہم بیٹھک، سیاسی و معاشی صورتحال، آزاد کشمیر انتخابات اور ایران۔امریکہ کشیدگی پر مشاورت

مری میں حکمران جماعت کی اعلیٰ قیادت کے اہم اجلاس میں نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز اور اسحاق ڈار نے سیاسی و معاشی صورتحال، آزاد کشمیر انتخابات، پٹرولیم قیمتوں میں اضافے اور ایران۔امریکہ کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کی سفارتی کوششوں پر تفصیلی مشاورت کی

(مری) حکمران جماعت کی اعلیٰ قیادت کا ایک اہم اجلاس مری میں منعقد ہوا، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سفارتی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں قومی سطح پر درپیش چیلنجز، آئندہ سیاسی حکمت عملی اور اہم علاقائی معاملات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے مختلف تجاویز اور حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کے میرپور میں متوقع عوامی جلسے کے انتظامات اور پارٹی سرگرمیوں پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس کے شرکا کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی وجوہات سے آگاہ کرتے ہوئے ملکی معاشی حالات، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور حکومتی پالیسی سے متعلق بریفنگ دی۔

اجلاس کے دوران نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کی سفارتی کوششوں اور خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری رابطوں پر بھی شرکا کو اعتماد میں لیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت شریف خاندان کے دیگر اہم افراد نے شرکت کی۔ اجلاس میں آئندہ سیاسی سرگرمیوں، عوامی رابطہ مہم اور ملکی صورتحال کے مختلف پہلوؤں پر بھی غور کیا گیا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 18 جولائی، 2026 کو 01:22 PM

آخری تدوین: 18 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

پرامن جوہری توانائی میں روس، چین کا کلیدی شراکت دار ہے: صدر پوتن
تازہ ترین

پرامن جوہری توانائی میں روس، چین کا کلیدی شراکت دار ہے: صدر پوتن

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ پرامن جوہری توانائی کے شعبے میں روس چین کا کلیدی شراکت دار ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان توانائی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون مسلسل بڑھ رہا ہے

Web Desk3 ستمبر، 2026
ایران پر ایک اور حملے کیلئے تیار ہیں، نئی مہم زیادہ دیر نہیں چلے گی: ٹرمپ
تازہ ترین

ایران پر ایک اور حملے کیلئے تیار ہیں، نئی مہم زیادہ دیر نہیں چلے گی: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر مزید حملوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نئی کارروائی کے لیے تیار ہے، جبکہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیے جائیں گے۔

Web Desk3 ستمبر، 2026
ان کی تنقید سے فرق نہیں پڑتا جنہوں نے خود کچھ نہیں کیا: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی
تازہ ترین

ان کی تنقید سے فرق نہیں پڑتا جنہوں نے خود کچھ نہیں کیا: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ٹیم کی پرفارمنس کا بہت دکھ ہے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے خود کچھ نہیں کیا، ان کی تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا

Web Desk2 ستمبر، 2026