وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

پاکستان میں پولیو وائرس کی موجودگی میں نمایاں کمی، 2026 میں اب تک صرف 3 کیسز رپورٹ

W
Web Desk
25 جولائی، 2026
پاکستان میں پولیو وائرس کی موجودگی میں نمایاں کمی، 2026 میں اب تک صرف 3 کیسز رپورٹ
international seerat conference

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کی تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پولیو وائرس کی موجودگی میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 2026 کے پہلے چھ ماہ میں مثبت ماحولیاتی نمونے 48.1 فیصد سے کم ہو کر 13.1 فیصد رہ گئے، جبکہ رواں سال اب تک ملک میں پولیو کے صرف 3 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے

اسلام آباد: نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) نے ملک میں پولیو وائرس کی موجودگی میں نمایاں کمی ریکارڈ ہونے کی خوشخبری سناتے ہوئے تازہ رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں واضح کمی دیکھی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح 48.1 فیصد سے کم ہو کر 13.1 فیصد رہ گئی، جو انسداد پولیو مہم کی کامیابی کا اہم اشارہ ہے۔

جون 2026 کے دوران ملک بھر سے پولیو وائرس کی نگرانی کے لیے 127 ماحولیاتی نمونے حاصل کیے گئے، جن میں سے 117 نمونے منفی جبکہ صرف 10 نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔

اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے جون 2026 کے دوران مثبت ماحولیاتی نمونوں کی تعداد 369 سے کم ہو کر 100 رہ گئی، جو ملک بھر میں جاری انسداد پولیو اقدامات کے مؤثر نتائج کی عکاسی کرتی ہے۔

صوبائی سطح پر پنجاب سے حاصل کیے گئے تمام 31 ماحولیاتی نمونے منفی قرار پائے۔ اسی طرح سندھ کے 29 میں سے 28، خیبرپختونخوا کے 34 میں سے 30 اور بلوچستان کے 23 میں سے 18 نمونے بھی پولیو وائرس سے پاک پائے گئے۔

نیشنل ای او سی کے مطابق سال 2026 کے دوران اب تک ملک میں پولیو کے صرف 3 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ وائرس کے مکمل خاتمے کے لیے نگرانی کے نظام کو مزید مضبوط بنانے اور انسداد پولیو مہم کو بھرپور انداز میں جاری رکھنے کا عمل مسلسل جاری ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 25 جولائی، 2026 کو 04:52 AM

آخری تدوین: 25 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

امام الحق اور محمد رضوان این سی سی آئی اے میں پیش، جواب کے لیے وقت مانگ لیا
تازہ ترین

امام الحق اور محمد رضوان این سی سی آئی اے میں پیش، جواب کے لیے وقت مانگ لیا

قومی کرکٹرز امام الحق اور محمد رضوان انگلینڈ سیریز کے دوران ڈریسنگ روم لیکس کی تحقیقات کے سلسلے میں این سی سی آئی اے لاہور آفس میں پیش ہوگئے۔ دونوں کھلاڑیوں نے جواب جمع کرانے کے لیے وقت مانگ لیا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے موبائل فونز این سی سی آئی اے کے حوالے کیے گئے ہیں اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں

Web Desk10 ستمبر، 2026
سہیل آفریدی سمیت 4 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
پاکستان

سہیل آفریدی سمیت 4 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سمیت 4 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ عدالت نے ایس ایچ او رمنا کو ملزمان گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ مقدمہ 2024 کے اسلام آباد احتجاج سے متعلق ہے، جبکہ پی ٹی آئی نے 27 ستمبر کو ملک گیر احتجاج کی کال دے رکھی ہے

Web Desk10 ستمبر، 2026
ٹرمپ کا ’ٹرمپ ڈیویڈنڈ‘ کا اعلان، بالغ امریکیوں کو 5 ہزار ڈالر دینے کی تجویز
تازہ ترین

ٹرمپ کا ’ٹرمپ ڈیویڈنڈ‘ کا اعلان، بالغ امریکیوں کو 5 ہزار ڈالر دینے کی تجویز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے کانگریس پر کنٹرول برقرار رکھنے کی صورت میں بالغ امریکیوں کو 5 ہزار ڈالر دینے کی تجویز پیش کردی

Web Desk10 ستمبر، 2026