وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

صدر مملکت آصف علی زرداری ویانا سے لندن پہنچ گئے، دو ہفتے قیام متوقع

W
Web Desk
1 ستمبر، 2026
صدر مملکت آصف علی زرداری ویانا سے لندن پہنچ گئے، دو ہفتے قیام متوقع

صدر مملکت آصف علی زرداری ویانا سے لندن پہنچ گئے جہاں وہ تقریباً دو ہفتے قیام کریں گے۔ لندن میں طبی معائنے اور مختلف وفود سے ملاقاتیں متوقع ہیں

لندن: صدر مملکت آصف علی زرداری ویانا سے لندن پہنچ گئے، جہاں ان کے تقریباً دو ہفتے قیام کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت کے برطانیہ میں قیام کے دوران مختلف طبی معائنے بھی متوقع ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری لندن میں قیام کے دوران کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیں گے۔

صدر مملکت سے لندن میں مختلف وفود کی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ ان کے ہمراہ سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین بھی موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری تقریباً چھ سال بعد برطانیہ پہنچے ہیں۔ دوسری جانب چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی بھی آئندہ چند روز میں لندن آمد متوقع ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 1 ستمبر، 2026 کو 06:51 AM

آخری تدوین: 1 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

پی ٹی آئی مثبت آئینی و قانونی کردار ادا کرے تو مذاکرات پر غور ہو سکتا ہے: رانا ثناء اللہ
تازہ ترین

پی ٹی آئی مثبت آئینی و قانونی کردار ادا کرے تو مذاکرات پر غور ہو سکتا ہے: رانا ثناء اللہ

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مثبت آئینی اور قانونی کردار ادا کرے تو مذاکرات پر غور کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے عمران خان کی بہنوں کی نظر بندی، اپوزیشن کے طرزِ عمل اور دہشت گردی کے خلاف وفاقی و صوبائی حکومتوں کی مشترکہ پالیسی کی ضرورت پر بھی اظہارِ خیال کیا

Web Desk16 اکتوبر، 2026
لانگ مارچ روکنا تھا، روک دیا گیا، اب چیزیں واپس ہونی چاہئیں: بیرسٹر گوہر
تازہ ترین

لانگ مارچ روکنا تھا، روک دیا گیا، اب چیزیں واپس ہونی چاہئیں: بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ لانگ مارچ روکنا مقصود تھا تو روک دیا گیا، اب حالات معمول پر لائے جائیں۔ انہوں نے گورنر راج اور ایمرجنسی کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے، آئینی ریلیف ملنے اور سہیل آفریدی کے بارے میں معلومات نہ ہونے کا بیان بھی دیا

Web Desk16 اکتوبر، 2026
پنجاب اے آئی دور میں داخل، خیبرپختونخوا پتھر کے دور میں ہے: مریم نواز
پاکستان

پنجاب اے آئی دور میں داخل، خیبرپختونخوا پتھر کے دور میں ہے: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ساہیوال میں لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے دور میں داخل ہو رہا ہے جبکہ خیبرپختونخوا پتھر کے دور میں ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے پنجاب میں الیکٹرک بسوں، اے آئی لیبز، لیپ ٹاپ اسکیم اور عوامی سہولتوں سے متعلق منصوبوں کا ذکر کیا

Web Desk16 اکتوبر، 2026