وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نیا یومیہ نظام نافذ، اوگرا روزانہ نئی قیمتیں جاری کرے گا

W
Web Desk
20 جولائی، 2026
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نیا یومیہ نظام نافذ، اوگرا روزانہ نئی قیمتیں جاری کرے گا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا یومیہ نظام نافذ کر دیا۔ اوگرا اب روزانہ پیٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمتیں جاری کرے گا، جبکہ قیمتیں عالمی مارکیٹ کے سات روزہ اوسط نرخوں سے منسلک ہوں گی

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا یومیہ نظام منظور کر لیا ہے، جس کے تحت آج سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر مقرر کی جائیں گی۔

دستاویز کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) روزانہ نئی ایکس ڈپو قیمتیں اپنی ویب سائٹ پر جاری کرے گی، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

نئے نظام کے تحت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں عالمی مارکیٹ میں گزشتہ سات روز کی اوسط قیمتوں سے منسلک ہوں گی۔ پیٹرول کی قیمت درآمدی لاگت اور پریمیم کی بنیاد پر روزانہ طے کی جائے گی، جبکہ درآمد نہ ہونے کی صورت میں سالانہ اوسط پریمیم کے مطابق قیمت مقرر ہوگی۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی درآمدی لاگت اور سات روزہ اوسط عالمی نرخوں کے مطابق مقرر کی جائے گی۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ اوگرا کو روزانہ قیمتوں کے تعین کے لیے حکومتی منظوری کی ضرورت نہیں ہوگی، تاہم پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کابینہ کی مقرر کردہ حد سے زیادہ عائد نہیں کی جا سکے گی، جبکہ لیوی میں کسی بھی تبدیلی کے لیے وزارتِ خزانہ کی منظوری لازمی ہوگی۔

شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اوگرا روزانہ عالمی ریفرنس قیمتیں بھی اپنی ویب سائٹ پر جاری کرے گا تاکہ صارفین قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار سے آگاہ رہ سکیں۔

نئے ضابطوں کے مطابق 2027 سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی درآمد صرف پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کرے گی، جبکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں (او ایم سیز) اپنے مارکیٹ شیئر کے مطابق پیٹرول درآمد کر سکیں گی۔

دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ درآمدی شرائط کی خلاف ورزی کرنے والی او ایم سیز کو نو ماہ تک نااہل قرار دیا جا سکے گا۔ اس کے علاوہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتیں بھی روزانہ کی بنیاد پر مقرر کی جائیں گی۔

حکومت نے اوگرا کو نئے قیمتوں کے نظام پر فوری عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 20 جولائی، 2026 کو 12:52 PM

آخری تدوین: 20 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

پیٹرولیم لیوی کی ریکارڈ وصولی، شہری مہنگے ترین ایندھن کا بوجھ اٹھانے پر مجبور
تازہ ترین

پیٹرولیم لیوی کی ریکارڈ وصولی، شہری مہنگے ترین ایندھن کا بوجھ اٹھانے پر مجبور

موجودہ حکومت کے ڈھائی سال میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 3137 ارب روپے وصول، ڈیزل 233 روپے اور پیٹرول 178 روپے 66 پیسے تک مہنگا ہوا۔ پیٹرول اور ڈیزل پر موجودہ لیوی اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں

Web Desk5 ستمبر، 2026
یاسر حسین سے 11 سال عمر کے فرق پر اقرا عزیز نے دل کی بات بتادی
تازہ ترین

یاسر حسین سے 11 سال عمر کے فرق پر اقرا عزیز نے دل کی بات بتادی

اقرا عزیز نے شوہر یاسر حسین سے 11 سال عمر کے فرق پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ عمر کا فرق معمول کی بات ہے، رشتے کی کامیابی کے لیے ذہنی ہم آہنگی، وابستگی اور سکون زیادہ اہم ہیں۔ اقرا عزیز اور یاسر حسین 2019 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور دونوں کے دو بچے ہیں

Web Desk5 ستمبر، 2026
چیف جسٹس نے پنجاب پراسیکیوشن کی کارکردگی قابلِ اطمینان قرار دے دی
تازہ ترین

چیف جسٹس نے پنجاب پراسیکیوشن کی کارکردگی قابلِ اطمینان قرار دے دی

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے پنجاب پراسیکیوشن کی کارکردگی کو قابلِ اطمینان قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب پراسیکیوشن کے پراسیکیوٹرز قابل اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل ہیں، جبکہ دیگر صوبے پنجاب پراسیکیوشن کے مؤثر طریقۂ کار اور تجربات سے رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں

Web Desk5 ستمبر، 2026