وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا نیوز ویک میں مضمون، سندھ طاس معاہدے پر بھارتی الزامات مسترد

W
Web Desk
29 اگست، 2026
سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا نیوز ویک میں مضمون، سندھ طاس معاہدے پر بھارتی الزامات مسترد

پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی جریدے نیوز ویک میں مضمون لکھ کر سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارتی الزامات کی تردید کردی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ بدستور مؤثر اور قانونی طور پر نافذ العمل ہے، یکطرفہ معطلی کی کوئی گنجائش نہیں جبکہ بھارتی اقدامات جنوبی ایشیا کے امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں

واشنگٹن: سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے امریکی جریدے نیوز ویک میں شائع ہونے والے اپنے مضمون میں سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارتی سفیر کے مؤقف اور الزامات کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

رضوان سعید شیخ نے کہا کہ بھارت مسلسل سندھ طاس معاہدے کی ساخت، تاریخ، مقصد اور افادیت کو مسخ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم معاہدے کی قانونی حیثیت واضح ہے۔

پاکستانی سفیر کے مطابق سندھ طاس معاہدہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے جس کی پاسداری دونوں فریقوں پر لازم ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ معاہدے میں یکطرفہ طور پر معطلی کی کوئی گنجائش نہیں اور کوئی بھی ریاست کسی عالمی معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں سے یکطرفہ طور پر دستبردار نہیں ہو سکتی۔

رضوان سعید شیخ نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ بدستور مؤثر، نافذ العمل اور قانونی طور پر دونوں فریقوں پر لاگو ہے۔ پاکستان معاہدے کی روح کے مطابق اس پر مکمل عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بھارت کے یکطرفہ اقدامات جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

پاکستانی سفیر نے بھارت پر زور دیا کہ وہ سندھ طاس معاہدے سے متعلق اپنے یکطرفہ اقدامات واپس لے اور بین الاقوامی قوانین اور معاہدے کی مکمل پاسداری کرے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 29 اگست، 2026 کو 11:48 AM

آخری تدوین: 29 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی روکنے کی آخری وقت تک کوشش کی، محسن نقوی
تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی روکنے کی آخری وقت تک کوشش کی، محسن نقوی

وزیر داخلہ محسن نقوی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کہا کہ وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ سے بچنے کے لیے آخری وقت تک مذاکرات کی کوشش کی۔ دہشت گردی، ایپکس کمیٹی، سہیل آفریدی سے ملاقاتوں اور وفاق و صوبائی حکومت کے اختلافات پر اہم بیان

Web Desk15 اکتوبر، 2026
پنجاب میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی داخلہ پالیسی جاری، سالانہ فیس کا بھی اعلان
تازہ ترین

پنجاب میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی داخلہ پالیسی جاری، سالانہ فیس کا بھی اعلان

پنجاب کے سرکاری و نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ پالیسی 2026-27 جاری کردی گئی۔ ایم ڈی کیٹ لازمی، میرٹ فارمولہ اور سرکاری کالجز کی سالانہ فیس بھی مقرر کردی گئی

Web Desk15 اکتوبر، 2026
معروف پاکستانی اداکارہ سکینہ خان امریکا میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں
تازہ ترین

معروف پاکستانی اداکارہ سکینہ خان امریکا میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

پاکستانی اداکارہ سکینہ خان امریکا میں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ اداکارہ کے سرخ اور سنہری عروسی لہنگے اور خوبصورت برائیڈل لک نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی

Web Desk15 اکتوبر، 2026