وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

پاک امریکا اقتصادی شراکت داری دیرپا تعلقات کی ضامن ہوگی، سفیر رضوان سعید شیخ

W
Web Desk
15 جولائی، 2026
پاک امریکا اقتصادی شراکت داری دیرپا تعلقات کی ضامن ہوگی، سفیر رضوان سعید شیخ

امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے ڈی ایف سی کے چیف ایگزیکٹو بینجمن بلیک سے ملاقات میں توانائی، انفراسٹرکچر، آئی ٹی، معدنیات اور بندرگاہوں میں سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا

(واشنگٹن) امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاک امریکا اقتصادی شراکت داری دونوں ممالک کے درمیان دیرپا تعلقات، سرمایہ کاری کے فروغ اور مشترکہ ترقی کی ضامن ثابت ہوگی۔

واشنگٹن میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی بین الاقوامی ترقیاتی مالیاتی کارپوریشن (ڈی ایف سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بینجمن بلیک سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری کے مواقع اور مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران سفیر پاکستان نے ڈی ایف سی کی جانب سے پاکستان میں توانائی، انفراسٹرکچر، معدنیات، آئی ٹی اور بندرگاہوں سمیت اہم شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیرمقدم کیا۔ دونوں فریقین نے جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور مستقبل میں تعاون کے لیے ترجیحی شعبوں کی نشاندہی بھی کی۔

اس موقع پر رضوان سعید شیخ نے ڈی ایف سی کے چیف ایگزیکٹو بینجمن بلیک کو فیفا ورلڈ کپ کے لیے پاکستان میں تیار کیا جانے والا آفیشل فٹ بال "ٹرائیونڈا" بطور تحفہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستانی ساختہ فٹ بال کا مسلسل انتخاب ملک کی صنعتی مہارت اور معیار کا اعتراف ہے، جو پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔

ڈی ایف سی کے چیف ایگزیکٹو بینجمن بلیک نے "ٹرائیونڈا" فٹ بال کے اعلیٰ معیار کو سراہتے ہوئے پاکستان کے صنعتی شعبے کی صلاحیتوں کی تعریف کی اور مختلف شعبوں میں تعاون کے مزید امکانات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ملاقات کے اختتام پر دونوں فریقین نے پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی، بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے باہمی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

سفیر رضوان سعید شیخ نے اس موقع پر کہا کہ پاک امریکا اقتصادی شراکت داری نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو نئی جہت دے گی بلکہ دیرپا اور مضبوط تعلقات کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 15 جولائی، 2026 کو 08:47 AM

آخری تدوین: 15 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

پاک فوج کا ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو (ER) کا کامیاب تجربہ
تازہ ترین

پاک فوج کا ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو (ER) کا کامیاب تجربہ

پاک فوج نے ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو (ای آر) کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جدید نیویگیشن سسٹم اور ایونکس سے لیس میزائل دورانِ پرواز سمت تبدیل کرنے اور انتہائی درستگی سے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میزائل کی توسیع شدہ رینج سے پاک فوج کی آپریشنل رسائی میں اضافے کی توقع ہے۔ صدر، وزیراعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی

Web Desk13 اکتوبر، 2026
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی شرکت
پاکستان

کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی شرکت

کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب مشاق تربیتی طیارے کے حادثے میں شہید ہونے والے میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید افسران کو آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا

Web Desk13 اکتوبر، 2026
فیصل واوڈا کا پی ٹی آئی پر کڑی تنقید، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے فیصلے کی حمایت
پاکستان

فیصل واوڈا کا پی ٹی آئی پر کڑی تنقید، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے فیصلے کی حمایت

سینیٹر فیصل واوڈا نے اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کی اور خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے فیصلے کی حمایت کی۔ فیصل واوڈا نے دہشت گردی کے خاتمے، فیلڈ مارشل کی حمایت، گورنر فیصل کریم کنڈی کی ذمہ داریوں اور آئندہ 60 دن میں نتائج سامنے آنے کے حوالے سے اہم بیانات دیے۔ مزید تفصیلات جانیے اس خبر میں۔

Web Desk13 اکتوبر، 2026