وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

طلبہ کا احتجاج پرامن تھا، تشدد افسوسناک ہے: سلمان خان کا سخت ردعمل

W
Web Desk
23 جولائی، 2026
طلبہ کا احتجاج پرامن تھا، تشدد افسوسناک ہے: سلمان خان کا سخت ردعمل
international seerat conference

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے بھارتی طلبہ کے پیپر لیک کے خلاف احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ طلبہ کا احتجاج پرامن تھا جبکہ ان پر تشدد افسوسناک ہے۔ انہوں نے زخمی طلبہ سے اظہارِ ہمدردی کیا، حکومت سے تعلیمی اصلاحات کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اس تحریک کو سیاسی رنگ نہیں دیا جانا چاہیے

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے بھارتی تعلیمی نظام میں مبینہ پیپر لیک کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا احتجاج پرامن تھا، تاہم اس پر تشدد ہونا انتہائی افسوسناک ہے۔

اپنے بیان میں سلمان خان نے کہا کہ احتجاج کے دوران زخمی ہونے والے طلبہ اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ان کی دلی ہمدردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپر لیک ایک نہایت سنگین مسئلہ ہے اور یہ خوش آئند بات ہے کہ ملک بھر کے طلبہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا۔

اداکار نے طلبہ کے عزم، خلوص اور تعلیم کے لیے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ نسل اپنی محنت اور قابلیت کے ذریعے بھارت کا نام روشن کرے گی۔ ان کے مطابق طلبہ نے جمہوری انداز میں اپنا مؤقف پیش کیا، جو قابلِ تعریف ہے۔

سلمان خان نے زور دیا کہ یہ معاملہ طلبہ اور تعلیمی نظام سے متعلق ہے، اسے سیاسی رنگ نہیں دیا جانا چاہیے، جبکہ اس جدوجہد کا اصل کریڈٹ بھی صرف طلبہ کو ہی ملنا چاہیے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت طلبہ کی آواز سنے گی، ان کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط اور شفاف بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔

اپنے پیغام کے اختتام پر سلمان خان نے کہا کہ تعلیم کو معاشرے کا سب سے بڑا رجحان اور فخر بننا چاہیے تاکہ دنیا بھر سے طلبہ بھارت میں تعلیم حاصل کرنے آئیں اور ملک ایک عالمی تعلیمی مرکز کے طور پر ابھرے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 23 جولائی، 2026 کو 04:10 AM

آخری تدوین: 23 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

نواز شریف وطن واپس پہنچ گئے، حسن اور حسین نواز بھی ہمراہ
پاکستان

نواز شریف وطن واپس پہنچ گئے، حسن اور حسین نواز بھی ہمراہ

سابق وزیراعظم نواز شریف نجی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق حسن نواز اور حسین نواز بھی نواز شریف کے ہمراہ پاکستان پہنچے ہیں، جبکہ مریم نواز کے داماد چوہدری راحیل منیر اور ڈاکٹر عدنان بھی لاہور پہنچ گئے

Web Desk8 ستمبر، 2026
پاکستان کرکٹ کے مسائل کی جڑ عاقب جاوید ہیں، جیسن گلیسپی
تازہ ترین

پاکستان کرکٹ کے مسائل کی جڑ عاقب جاوید ہیں، جیسن گلیسپی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے عاقب جاوید کو شدید تنقید کا نشانہ بنا دیا۔ گلیسپی کا کہنا ہے کہ عاقب جاوید کے دور میں پاکستان تینوں فارمیٹس کی رینکنگ میں نیچے گیا، پاکستان کرکٹ نقصان دہ چکر میں پھنس چکی ہے، منفی گفتگو جاری رہی تو قانونی کارروائی کروں گا

Web Desk8 ستمبر، 2026
اڈیالہ جیل کے 3 قیدی عمران خان جیسی طبی سہولیات کیلئے وفاقی آئینی عدالت پہنچ گئے
تازہ ترین

اڈیالہ جیل کے 3 قیدی عمران خان جیسی طبی سہولیات کیلئے وفاقی آئینی عدالت پہنچ گئے

اڈیالہ جیل کے تین قیدیوں نے عمران خان جیسی طبی سہولیات کے حصول کیلئے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کرلیا۔ درخواست میں شفا انٹرنیشنل سے علاج، مساوی طبی سہولیات اور عمران خان کی طرز پر واٹس ایپ کے ذریعے بیرون ملک بات چیت کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی ہے

Web Desk8 ستمبر، 2026