وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

سعودی عرب کی کویت، بحرین اور اردن پر مبینہ ایرانی حملوں کی شدید مذمت

W
Web Desk
19 جولائی، 2026
سعودی عرب کی کویت، بحرین اور اردن پر مبینہ ایرانی حملوں کی شدید مذمت

سعودی عرب نے کویت، بحرین اور اردن پر مبینہ ایرانی حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے متاثرہ ممالک کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ سعودی وزارت خارجہ نے حملوں کو بین الاقوامی قانون اور اچھے ہمسائیگی کے اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا

ریاض: سعودی عرب نے کویت، بحرین اور اردن پر مبینہ ایرانی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرہ ممالک کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت کویت، بحرین اور اردن کے خلاف ہونے والے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور ان ممالک کی سلامتی، استحکام اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

بیان کے مطابق ایسے حملے بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر اور اچھے ہمسائیگی کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں، جو خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

سعودی وزارت خارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔

دریں اثنا، خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سیکریٹری جنرل جاسم البدیوی نے بھی بحرین، کویت اور اردن پر مبینہ ایرانی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

ایران کی جانب سے ان بیانات پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 19 جولائی، 2026 کو 03:59 AM

آخری تدوین: 19 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

ان کی تنقید سے فرق نہیں پڑتا جنہوں نے خود کچھ نہیں کیا: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی
تازہ ترین

ان کی تنقید سے فرق نہیں پڑتا جنہوں نے خود کچھ نہیں کیا: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ٹیم کی پرفارمنس کا بہت دکھ ہے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے خود کچھ نہیں کیا، ان کی تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا

Web Desk2 ستمبر، 2026
سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 ہزار 300 روپے کی بڑی کمی
تازہ ترین

سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 ہزار 300 روپے کی بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 ہزار 300 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 54 ہزار 36 روپے کا ہو گیا۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 9 ہزار 688 روپے کمی ہوئی

Web Desk2 ستمبر، 2026
پاکستان اور بھارت کے کوک اسٹوڈیو میں کیا فرق ہے؟ عاطف اسلم کا معنی خیز جواب
تازہ ترین

پاکستان اور بھارت کے کوک اسٹوڈیو میں کیا فرق ہے؟ عاطف اسلم کا معنی خیز جواب

معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے پاکستانی اور بھارتی کوک اسٹوڈیو کے فرق پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کوک اسٹوڈیو کی اصل برتری اس کا ’جادو‘، خام پن، اصلیت اور منفرد تخلیقی موسیقی ہے

Web Desk2 ستمبر، 2026