وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خاتون خودکش حملہ آور گرفتار

W
Web Desk
22 جولائی، 2026
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خاتون خودکش حملہ آور گرفتار

بلوچستان کے اضلاع سوراب اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 10 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے، جبکہ 2 خاتون خودکش حملہ آوروں اور ایک مبینہ سہولت کار کو گرفتار کر لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اسلحہ، بارودی مواد اور آئی ای ڈیز بھی برآمد کیے گئے

راولپنڈی: بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر مختلف علاقوں میں مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ 2 خاتون خودکش حملہ آوروں اور ان کے ایک مبینہ سہولت کار کو گرفتار کر لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ضلع سوراب اور مستونگ میں متعدد انٹیلی جنس بیسڈ، ایریا سینیٹائزیشن اور ٹارگٹڈ آپریشنز کیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع سوراب میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، جہاں کارروائی کے دوران 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

بیان میں کہا گیا کہ ضلع مستونگ میں ایک اور آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ دو خواتین، جنہیں خودکش حملہ آور قرار دیا گیا، اور ان کے ایک مبینہ سہولت کار کو گرفتار کر لیا گیا۔

فوج کے مطابق کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد (آئی ای ڈیز) بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ علاقے میں دہشت گردوں کی ممکنہ موجودگی کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن تاحال جاری ہے اور سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 22 جولائی، 2026 کو 10:02 AM

آخری تدوین: 22 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

مالدیپ کے صدر کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو
تازہ ترین

مالدیپ کے صدر کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk22 اکتوبر، 2026
روسی وفد کا پنجاب ریسکیو ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور تربیت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان

روسی وفد کا پنجاب ریسکیو ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور تربیت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

روسی وزارتِ ایمرجنسی و ڈیزاسٹر کے اعلیٰ سطحی وفد نے پنجاب ریسکیو ہیڈکوارٹرز اور اکیڈمی کا دورہ کیا۔ ڈاکٹر رضوان نصیر سے ملاقات میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ، تربیت اور پیشہ ورانہ تجربات کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا

Web Desk21 اکتوبر، 2026
پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کے درمیان دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط
پاکستان

پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کے درمیان دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط

پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی اور سکیورٹی تعاون کے فروغ کے لیے بدر مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے۔ خواجہ آصف سمیت چاروں ممالک کے اعلیٰ دفاعی حکام نے معاہدے پر دستخط کیے

Web Desk21 اکتوبر، 2026