وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 21 خوارج ہلاک

W
Web Desk
6 ستمبر، 2026
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 21 خوارج ہلاک
international seerat conference

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں کے دوران 21 خوارج ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی پاکستان میں دراندازی کی کوشش بھی ناکام بنادی گئی

پشاور: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران 21 خوارج کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیوں کے دوران دہشتگردوں کی پاکستان میں دراندازی کی کوشش بھی ناکام بنادی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 3 سے 5 ستمبر کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں کیں، جن میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 21 دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس سے قبل 31 اگست اور یکم ستمبر کی درمیانی شب شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی تھی۔ کارروائی کے دوران علاقے میں چھپے مزید 10 خوارج ہلاک کیے گئے۔

ترجمان کے مطابق مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں پاکستان میں دراندازی کی کوشش کرنے والے دہشتگردوں کو ناکام بنادیا گیا، جس کے بعد ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 25 ہوگئی۔

محسن نقوی کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں کامیاب کارروائیوں کے دوران 21 دہشتگردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے بہادر سپوت قوم کا فخر ہیں اور پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں امن و استحکام کے لیے دہشتگرد عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 6 ستمبر، 2026 کو 06:39 AM

آخری تدوین: 6 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

راشد منہاس شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی پروقار تقریب
پاکستان

راشد منہاس شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی پروقار تقریب

پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید، نشانِ حیدر کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں ایئر آفیسر کمانڈنگ سدرن ایئر کمانڈ ایئر وائس مارشل اختر عمران سدوزئی نے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا

Web Desk7 ستمبر، 2026
وزیراعلیٰ بلوچستان سے نیکٹا نیشنل کوآرڈینیٹر میجر جنرل فیصل نصیر کی ملاقات
تازہ ترین

وزیراعلیٰ بلوچستان سے نیکٹا نیشنل کوآرڈینیٹر میجر جنرل فیصل نصیر کی ملاقات

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر میجر جنرل فیصل نصیر نے ملاقات کی، جس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور انٹیلی جنس کوآرڈینیشن سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk7 ستمبر، 2026
کے پی میں عملاً کوئی حکومت نہیں، ہم سے بھی بھتہ مانگا جاتا ہے: مولانا فضل الرحمان
تازہ ترین

کے پی میں عملاً کوئی حکومت نہیں، ہم سے بھی بھتہ مانگا جاتا ہے: مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں عملاً کوئی حکومت نہیں، جبکہ ان سے بھی بھتہ طلب کیا جاتا ہے

Web Desk7 ستمبر، 2026