وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

W
Web Desk
22 ستمبر، 2026
وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد الصباح سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور کویت کے برادرانہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور انسانی وسائل سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی و عالمی صورتحال، امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ بھی کیا

نیویارک: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے اعلیٰ سطحی حصے کے موقع پر کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد الصباح سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور کویت کے درمیان برادرانہ اور مضبوط تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کویت کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کویت کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور انسانی وسائل کی ترقی کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 22 ستمبر، 2026 کو 05:36 PM

آخری تدوین: 22 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

چئرمین پی ٹی آئی گوہر خان کا سپریم کورٹ سے فوری سماعت کا مطالبہ، عمران خان کی اسپتال منتقلی اور بہنوں کی رہائی پر زور
تازہ ترین

چئرمین پی ٹی آئی گوہر خان کا سپریم کورٹ سے فوری سماعت کا مطالبہ، عمران خان کی اسپتال منتقلی اور بہنوں کی رہائی پر زور

گوہر خان نے سپریم کورٹ سے عمران خان کے کیس کی فوری سماعت کا مطالبہ کر دیا۔ عمران خان کی اسپتال منتقلی، بہنوں کی رہائی اور گرفتار ارکان اسمبلی و کارکنوں کی رہائی پر زور، سیاسی کشیدگی ختم کرنے کی اپیل

زاہد فاروق ملک6 نومبر، 2026
پاکستانی نوجوان آل راؤنڈر عرفات منہاس آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزد
تازہ ترین

پاکستانی نوجوان آل راؤنڈر عرفات منہاس آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزد

پاکستانی آل راؤنڈر عرفات منہاس اکتوبر 2026 کے آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزد ہوگئے۔ انہوں نے پانچ میچوں میں 149 رنز اور 9 وکٹیں حاصل کیں

Web Desk6 نومبر، 2026
پاکستان اور روس کا بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے خلاف مشترکہ معاہدہ، اثاثوں کی واپسی کے لیے تعاون پر اتفاق
پاکستان

پاکستان اور روس کا بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے خلاف مشترکہ معاہدہ، اثاثوں کی واپسی کے لیے تعاون پر اتفاق

پاکستان اور روس نے بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے خلاف مشترکہ اقدامات کا معاہدہ کر لیا۔ چیئرمین نیب نذیر احمد اور روسی پراسیکیوٹر جنرل نے ماسکو میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے، جس کے تحت غیر قانونی اثاثوں کی نشاندہی، سراغ رسانی اور واپسی سمیت افسران کی تربیت اور مشترکہ تحقیقات میں تعاون کیا جائے گا

Web Desk6 نومبر، 2026