وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

بھارتی گلوکار بادشاہ اور اداکارہ ایشا رِکھی میں شادی کے 5 ماہ بعد علیحدگی

W
Web Desk
1 ستمبر، 2026
بھارتی گلوکار بادشاہ اور اداکارہ ایشا رِکھی میں شادی کے 5 ماہ بعد علیحدگی

بھارتی گلوکار بادشاہ اور اداکارہ ایشا رِکھی نے شادی کے 5 ماہ بعد علیحدگی کی تصدیق کردی۔ دونوں نے مشترکہ بیان میں باہمی احترام کے ساتھ راہیں جدا کرنے کا اعلان کیا

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں نے پیر کی رات اپنی اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے علیحدگی کا اعلان کیا۔ دونوں نے مارچ میں ایک نجی تقریب کے دوران شادی کی تھی۔

بادشاہ نے بیان میں کہا کہ انہوں نے اور ایشا نے باہمی رضامندی اور احترام کے ساتھ اپنی راہیں جدا کرنے اور اپنی اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے مداحوں اور عوام سے درخواست کی کہ اس دوران ان کی نجی زندگی کا احترام کیا جائے۔

گلوکار نے واضح کیا کہ یہ اس معاملے پر ان کا واحد بیان ہے اور لوگوں سے مزید قیاس آرائیوں یا مفروضوں سے گریز کرنے کی اپیل کی۔

واضح رہے کہ دونوں کے تعلقات میں اختلافات کی خبریں جولائی میں سوشل میڈیا پر گردش کرنا شروع ہوئی تھیں۔ ایشا کی جانب سے ایک جذباتی پوسٹ کے بعد مداحوں نے ان کے رشتے میں مشکلات کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی تھیں۔

بادشاہ اس سے قبل جاسمین مسیح سے شادی کرچکے ہیں، تاہم دونوں کی 2020 میں طلاق ہوگئی تھی۔ اس شادی سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 1 ستمبر، 2026 کو 03:17 AM

آخری تدوین: 1 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

بھارت میں 13 کروڑ افراد کے نام ووٹر لسٹوں سے خارج کرنے پر امریکی رکنِ کانگریس کا اظہارِ تشویش
امریکا

بھارت میں 13 کروڑ افراد کے نام ووٹر لسٹوں سے خارج کرنے پر امریکی رکنِ کانگریس کا اظہارِ تشویش

امریکی رکنِ کانگریس پرامیلا جے پال نے بھارت میں مبینہ طور پر 13 کروڑ افراد کے نام ووٹر لسٹوں سے خارج کرنے کے اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بھارتی عوام کے پُرامن احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے اس معاملے کو ووٹ کے حق اور جمہوری عمل سے جوڑا۔ بھارتی صحافی سوہاسنی حیدر نے بھی ان کا بیان سوشل میڈیا پر شیئر کیا

شہلا نعیم16 اکتوبر، 2026
الہان عمر کے خلاف تحقیقات تیز، موبائل فون ضبط، اہلخانہ سمیت متعدد افراد کو سمن جاری
امریکا

الہان عمر کے خلاف تحقیقات تیز، موبائل فون ضبط، اہلخانہ سمیت متعدد افراد کو سمن جاری

امریکی رکن کانگریس الہان عمر کے خلاف امیگریشن ریکارڈ اور شہریت حاصل کرنے کے طریقہ کار سے متعلق تحقیقات کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منی سوٹا میں گرینڈ جیوری کے تحت متعدد سمن جاری کیے گئے اور ان کے گھر کی تلاشی کے دوران موبائل فون، پاسپورٹ سمیت دیگر اشیا قبضے میں لی گئیں۔ الہان عمر نے تحقیقات کو سیاسی انتقام قرار دیا ہے

شہلا نعیم16 اکتوبر، 2026
امریکا کا ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان، عراقی بینک اور مالیاتی نیٹ ورکس بھی نشانے پر
تازہ ترین

امریکا کا ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان، عراقی بینک اور مالیاتی نیٹ ورکس بھی نشانے پر

امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ کے تحت ایران سے تعلق کے الزام میں ایک عراقی بینک اور مشرق وسطیٰ و ایشیا میں قائم مالیاتی نیٹ ورکس پر نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔ واشنگٹن کا کہنا ہے کہ ایران پر مالی دباؤ جاری رکھا جائے گا تاکہ اس کی فوجی سرگرمیوں کے لیے مالی وسائل محدود کیے جا سکیں

Web Desk16 اکتوبر، 2026