وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر "اسکائی 47 قراقرم ون" کا افتتاح کر دیا

W
Web Desk
24 جولائی، 2026
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر "اسکائی 47 قراقرم ون" کا افتتاح کر دیا
international seerat conference

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر اسکائی 47 قراقرم ون کا افتتاح کیا۔ جدید ڈیٹا سینٹر کلاوڈ کمپیوٹنگ، مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ اور قومی ڈیٹا سیکیورٹی کے لیے جدید سہولیات فراہم کرے گا اور پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر "اسکائی 47 قراقرم ون" کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب کے دوران انہیں منصوبے کی مختلف تکنیکی خصوصیات اور صلاحیتوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسکائی 47 قراقرم ون کلاوڈ کمپیوٹنگ، ڈیٹا ہوسٹنگ اور ڈیجیٹل خدمات کے لیے ایک مضبوط اور جدید انفراسٹرکچر فراہم کرے گا۔ حکام کے مطابق یہ منصوبہ پاکستان کو ٹیکنالوجی کے میدان میں خود انحصاری کی جانب لے جانے والا اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

مزید بتایا گیا کہ یہ جدید ڈیٹا سینٹر مصنوعی ذہانت (AI)، مشین لرننگ (Machine Learning) اور ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ (HPC) کے تقاضوں کو پورا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، جبکہ حساس قومی اور تجارتی معلومات کو محفوظ رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جدید ترین ڈیٹا سینٹر انتہائی متاثر کن اور قابل تحسین منصوبہ ہے، جو مختصر مدت میں غیر معمولی عزم، اعلیٰ مہارت اور پیشہ ورانہ صلاحیت کے ساتھ مکمل کیا گیا۔

انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت اور منصوبے کے شراکت دار زیڈ ٹی ای (ZTE) کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے منصوبے پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کی ضمانت ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قوم اگر اتحاد، محنت اور عزم کے ساتھ آگے بڑھے تو کوئی بھی ہدف حاصل کرنا ناممکن نہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ اسکائی 47 ملک کی سائبر سیکیورٹی اور ڈیجیٹل خودمختاری کو مزید مضبوط بنائے گا اور پاکستان کو جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں نئی بلندیوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا کہ اسکائی 47 ڈیٹا سینٹر کا افتتاح پاکستان میں مصنوعی ذہانت کے نئے دور کا آغاز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے ملک میں ڈیجیٹل معیشت کو فروغ ملے گا، مقامی افرادی قوت کی صلاحیتوں سے بہتر انداز میں فائدہ اٹھایا جا سکے گا اور ڈیٹا پر مبنی معیشت کی بنیاد مزید مضبوط ہوگی۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 24 جولائی، 2026 کو 01:36 PM

آخری تدوین: 24 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

 صوبوں کے معاملے پر قومی اسمبلی میں بحث ہونی چاہیے: بلاول بھٹو
پاکستان

صوبوں کے معاملے پر قومی اسمبلی میں بحث ہونی چاہیے: بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صوبوں کے معاملے پر بزنس فورمز کے بجائے قومی اسمبلی میں بحث کا مطالبہ کردیا۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے تمام مسائل کا حل جمہوریت میں ہے اور کوئی ایک سیاسی جماعت ملک کے مسائل حل نہیں کرسکتی

Web Desk9 ستمبر، 2026
ایران کو امریکی جہازوں پر حملوں کی بھاری قیمت چکانا ہوگی، مارکو روبیو
امریکا

ایران کو امریکی جہازوں پر حملوں کی بھاری قیمت چکانا ہوگی، مارکو روبیو

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران کو خبردار کردیا ہے کہ اگر ایرانی فورسز نے امریکی جنگی جہازوں کو نشانہ بنایا تو ایران کو اپنے تیل بردار بحری جہازوں سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔ کولمبیا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے روبیو نے کہا کہ امریکی جنگی جہازوں پر حملوں کی کوششوں کے جواب میں امریکا ایرانی آئل ٹینکرز کو نشانہ بناتا رہے گا

Web Desk9 ستمبر، 2026
امریکی سینٹرل کمانڈ کا 5 ایرانی تیل بردار بحری جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ
امریکا

امریکی سینٹرل کمانڈ کا 5 ایرانی تیل بردار بحری جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ

امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فورسز نے 5 ایرانی خام تیل بردار بحری جہاز تباہ کر دیے۔ سینٹ کام کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے گزشتہ دو روز کے دوران امریکی بحری جنگی جہاز پر دو مرتبہ بیلسٹک میزائل حملے کی کوشش کی، تاہم امریکی جنگی جہاز دونوں حملوں سے محفوظ رہا

Web Desk9 ستمبر، 2026