وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

بھارت میں سکھوں کے قتل عام پر مبنی فلم 'ستلج' آن لائن ریلیز کے بعد ہٹا دی گئی

W
Web Desk
7 جولائی، 2026
بھارت میں سکھوں کے قتل عام پر مبنی فلم 'ستلج' آن لائن ریلیز کے بعد ہٹا دی گئی

1984 سے 1994 کے دوران سکھوں کے مبینہ قتل عام پر مبنی فلم 'ستلج' (سابقہ نام پنجاب 95) آن لائن پلیٹ فارم سے ریلیز کے دو روز بعد ہٹا دی گئی۔ فلم میں دلجیت دوسانجھ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں

بھارت میں 1984 سے 1994 کے دوران سکھوں کے خلاف مبینہ ماورائے عدالت ہلاکتوں پر مبنی فلم 'ستلج' کو آن لائن پلیٹ فارم پر ریلیز کے چند ہی روز بعد ہٹا دیا گیا، جس کے بعد فلم کی دستیابی اور اظہارِ رائے کی آزادی سے متعلق ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق فلم کو گزشتہ چار برس سے سینما گھروں میں ریلیز کی اجازت نہیں مل سکی تھی۔ بعد ازاں اسے ایک آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر پیش کیا گیا، تاہم ریلیز کے دو دن بعد ہی اسے ہٹا دیا گیا۔

یہ فلم پہلے 'پنجاب 95' کے نام سے تیار کی گئی تھی اور مختلف وجوہات کی بنا پر اس کی نمائش مسلسل مؤخر ہوتی رہی۔ 7 فروری 2025 کو اس کی بین الاقوامی ریلیز کا اعلان بھی کیا گیا تھا اور ٹیزر جاری کیا گیا، تاہم بعد میں ریلیز ایک مرتبہ پھر ملتوی کر دی گئی۔

فلم میں اداکار دلجیت دوسانجھ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کے علاوہ ارجن رامپال، سوویندر وِکی، جگجیت سندھو اور گیتیکا ودیا اوہلیان بھی نمایاں کرداروں میں نظر آتے ہیں۔

فلم کے آن لائن پلیٹ فارم سے ہٹائے جانے کے بعد دلجیت دوسانجھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ردعمل میں لکھا کہ فلم کو مزید نہیں روکا جا سکتا اور "خالڑا صاحب کی آواز کو کوئی نہیں دبا سکتا۔"بھارتی فوج نے 1984 سے 1994 کے دوران 30 ہزار سے زائد سکھوں کو قتل کردیا گیا تھا

بھارت آج بھی سکھوں کے قتل عام پر پردہ ڈالنے پر بضد ہے۔ 80 اور 90 کی دہائی میں 30 ہزار سے زائد سکھوں کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا۔ ان حقیقی واقعات پر مبنی فلم ستلج آن لائن پلیٹ فارم پر ریلیز ہوتے ہی ہٹا دی گئی۔

دلجیت دوسانج کی فلم کو 4 برس سے سینما پر ریلیز ہونے کی اجازت نہیں مل رہی تھی۔ زی فائیو پر ریلیز ہونے کے دو دن بعد ہی مودی سرکار کے دباؤ پر فلم کو ہٹا دیا گیا۔ بھارتی فوج نے 1984 سے 1994 کے دوران 30 ہزار سے زائد سکھوں کو قتل کردیا گیا تھا۔

فلم کے مرکزی اداکار دلجیت دوسانجھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ اب اس فلم کو روکا نہیں جا سکتا اور ’خالڑا صاحب کی آواز کو کوئی نہیں دبا سکتا۔‘

اس فلم کا اصل نام پنجاب 95 تھا۔ مختلف وجوہات کی بنا پر اس کی ریلیز طویل عرصے سے رکی ہوئی تھی۔ 7 فروری 2025 کو اس فلم کو بین الاقوامی سطح پر ریلیز کیے جانے کا اعلان کیا گیا تھا اور اس کا ٹیزر بھی جاری کر دیا گیا تھا۔

تاہم بعد میں اس کی ریلیز ایک بار پھر ملتوی کر دی گئی۔ فلم میں دلجیت دوسانجھ، ارجن رامپال، سوویندر وِکی، جگجیت سندھو اور گیتیکا ودیا اوہلیان نے مختلف کردار ادا کیے ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 7 جولائی، 2026 کو 06:47 AM

آخری تدوین: 7 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیاں، 18 خوارج ہلاک
پاکستان

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیاں، 18 خوارج ہلاک

خیبرپختونخوا کے شمالی وزیرستان اور بلوچستان کے مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 18 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 13 خوارج شمالی وزیرستان جبکہ 5 دہشت گرد مستونگ میں مارے گئے، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا

Web Desk7 اکتوبر، 2026
بحیرہ عرب میں پاکستان نیوی کی بڑی کارروائیاں، 96 ملین ڈالر کی منشیات برآمد
پاکستان

بحیرہ عرب میں پاکستان نیوی کی بڑی کارروائیاں، 96 ملین ڈالر کی منشیات برآمد

پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں دو کامیاب انسدادِ منشیات کارروائیوں کے دوران 850 کلوگرام آئس اور 2 ہزار کلوگرام چرس/بھنگ برآمد کرلی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ضبط شدہ منشیات کی مالیت تقریباً 96 ملین ڈالر ہے

Web Desk7 اکتوبر، 2026
چاند کے پراسرار غار کی تلاش، ناسا کے نئے مشن کی حمایت
تازہ ترین

چاند کے پراسرار غار کی تلاش، ناسا کے نئے مشن کی حمایت

ناسا نے چاند کے میریئس ہِلز پٹ کے نیچے ممکنہ قدیم غار یا لاوا ٹیوب کی تلاش کے لیے نئے تحقیقی مشن کی حمایت کر دی۔ ریڈار، زلزلہ پیما اور دیگر سائنسی آلات سے چاند کی زیرِ زمین ساخت کا جائزہ لیا جائے گا

Web Desk7 اکتوبر، 2026