وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

کیٹی زاکاریا وائٹ ہائوس کی نئی ترجمان مقرر

محمد نعیم اخترمحمد نعیم اختر10 اکتوبر، 2026
کیٹی زاکاریا وائٹ ہائوس کی نئی ترجمان مقرر

کیٹی زاکاریا کو کیرولائن لیوٹ کی جگہ وائٹ ہائوس کا ترجمان مقرر کر دیا گیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کئی ہفتوں کی قیاس آرائیوں کے بعد وائٹ ہاؤس کی نئی پریس سیکریٹری کے طور پر کیٹی زاکاریا کو نامزد کر دیا ہے، جو سابق ترجمان کیرولائن لیویٹ کی جگہ لیں گی

زاکاریا اس وقت ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ میں سینئر کمیونیکیشنز ایڈوائزر کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ یہ وہی کمپنی ہے جو ٹرمپ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل کو چلاتی ہے

ٹرمپ نے جمعے کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اعلان کرتے ہوئے زاکاریا کی تعریف کی اور کہا کہ وہ اپنے موجودہ عہدے پر بہترین کارکردگی دکھا چکی ہیں

زاکاریا نے بھی تقرری پر صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام تک انتظامیہ کی کارکردگی اور کامیابیوں کو پہنچانا ان کی ترجیحات میں شامل ہوگا۔ انہوں نے وائٹ ہاؤس کے صحافیوں اور ملک بھر کے رپورٹرز کے ساتھ کام کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا

میگا تحریک سے قریبی تعلق

زاکاریا صدر ٹرمپ کی سیاسی مہم میں بھی کام کر چکی ہیں۔ ٹرمپ کے مطابق انہوں نے اہم انتخابی ریاستوں میں ان کی مہم کے لیے خدمات انجام دیں۔ وہ فاکس نیوز اور نیوز میکس سمیت مختلف ٹی وی چینلز پر سیاسی تبصرے بھی کرتی رہی ہیں

زاکاریا اس سے قبل محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کی ترجمان کے طور پر بھی مختصر عرصے کے لیے خدمات انجام دے چکی ہیں۔

ٹرمپ نے ان کی تقرری کا اعلان کرتے ہوئے انہیں اپنی سیاسی تحریک ’میک امریکا گریٹ اگین‘ (میگا) کی حامی قرار دیا اور توقع ظاہر کی کہ وہ بطور پریس سیکریٹری مؤثر کردار ادا کریں گی۔

کیرولائن لیویٹ کی جگہ لینا آسان نہیں ہوگا

زاکاریا سابق وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کیرولائن لیویٹ کی جگہ سنبھالیں گی، جنہوں نے اگست میں عہدہ چھوڑ دیا تھا۔ لیویٹ نے اپنے بچوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کے لیے وائٹ ہاؤس سے علیحدگی اختیار کی تھی۔

لیویٹ کے جانے کے بعد انتظامیہ نے مستقل ترجمان کی عدم موجودگی میں مختلف اعلیٰ حکام کو صحافیوں کے سوالات کے جواب دینے کے لیے آگے کیا

کیٹی زاکاریا نے اپنی تقرری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لیویٹ نے اپنے کام کے لیے ایک بلند معیار قائم کیا ہے اور وہ اس معیار پر پورا اترنے کی کوشش کریں گی

سابق وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری شان اسپائسر نے بھی زاکاریا کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ میگا تحریک اور ’امریکا فرسٹ‘ پالیسیوں کی مؤثر حامی رہی ہیں اور انہیں صدر کا اعتماد حاصل ہے

شیئر کریں:
محمد نعیم اختر
محمد نعیم اختر

محمد نعیم اختر، واشنگٹن ڈی سی میں وائسز آف امریکا کیلئے بطور بیوروچیف فرائض انجام دے رہے ہیں

شائع ہوا: 10 اکتوبر، 2026 کو 12:45 AM

آخری تدوین: 10 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین

امریکہ میں بھارتی آئی ٹی کمپنیوں کے خلاف کارروائی، گرین کارڈ درخواستیں روک دی گئیں
امریکا

امریکہ میں بھارتی آئی ٹی کمپنیوں کے خلاف کارروائی، گرین کارڈ درخواستیں روک دی گئیں

ٹرمپ انتظامیہ نے مائیکروسافٹ، ایڈوب، ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز، وِپرو اور دیگر کمپنیوں کی بعض گرین کارڈ درخواستوں پر کارروائی روک دی۔ امریکی حکام نے مبینہ دھوکا دہی کی تحقیقات اور 9 جامعات کے خلاف کارروائی کا بھی اعلان کیا

Web Desk9 اکتوبر، 2026
امریکا میں نندال حسان  کی سزائے موت 3 دسمبر کو براہِ راست نشر کرنے کا اعلان
امریکا

امریکا میں نندال حسان کی سزائے موت 3 دسمبر کو براہِ راست نشر کرنے کا اعلان

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فورٹ ہُڈ فائرنگ کیس میں مجرم قرار دیے گئے سابق میجرندال حسان کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے اور کارروائی براہِ راست نشر کرنے کا منصوبہ سامنے آیا ہے

محمد نعیم اختر9 اکتوبر، 2026
اقوام متحدہ میں پاکستان اور بھارت آمنے سامنے، ایک دوسرے پر دہشت گردی کی حمایت کے الزامات
امریکا

اقوام متحدہ میں پاکستان اور بھارت آمنے سامنے، ایک دوسرے پر دہشت گردی کی حمایت کے الزامات

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قانونی کمیٹی میں پاکستان اور بھارت آمنے سامنے آگئے۔ دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر سرحد پار دہشت گردی اور عسکریت پسند گروہوں کی حمایت کے الزامات عائد کیے

محمد نعیم اختر9 اکتوبر، 2026